ہوم » نیوز » عالمی منظر

اہم خبر: متحدہ عرب امارات مریخ کیلئے مشن روانہ کرنے والا بنا پہلا عرب ملک

جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ ہونے والے اماراتی مریخ مشن کا کاونٹ ڈاؤن برج خلیفہ پر دکھایا گیا۔ سرخ سیارے کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام ’الامل‘ یعنی امید رکھا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 20, 2020 11:26 AM IST
  • Share this:
اہم خبر: متحدہ عرب امارات مریخ کیلئے مشن روانہ کرنے والا بنا پہلا عرب ملک
متحدہ عرب امارات مریخ کیلئے مشن روانہ کرنے والا بنا پہلا عرب ملک

ٹوکیو/ دبئی۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مریخ پرغیر انسانی مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔ یو اے ای کا مریخ کے لئے تاریخی مشن’الامل‘ جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ کردیا گیا ہے۔ امارات کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ امارات کے لئے یہ فخر کا لمحہ ہے، مشن نے روشن اور بہتر مستقبل کی امید جگائی ہے۔



جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ ہونے والے اماراتی مریخ مشن کا کاونٹ ڈاؤن برج خلیفہ پر دکھایا گیا۔ سرخ سیارے کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام ’الامل‘ یعنی امید رکھا گیا ہے۔ 1350 کلو وزنی مشن کا سائز اسپورٹس گاڑی جتنا ہے۔


متحدہ عرب امارات کا یہ غیر انسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا لیکن وہاں اترنے کے بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی687 روز تک گردش کرے گا۔ مدار میں اس کی اوسط رفتار 1 لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں مدار کے گرد اپنا ایک چکر پورا کرے گا۔

امارات کا پروجیکٹ مریخ پر جانے والے تین پروجیکٹ میں سے ایک ہے۔ اس میں چین کے تائنوین -1 اور امریکہ کے مارس 2020 بھی شامل ہیں۔ یہ اس موقع کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جب زمین اور مریخ کے بیچ کی دوری سب سے کم ہوتی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 20, 2020 11:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading