ہوم » نیوز » عالمی منظر

پہلی مرتبہ جرمنی میں ایک مسلم خاتون اسپیکر منتخب

برلن : جرمنی کی کسی بھی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے پر کسی مسلمان کے انتخاب کی پہلی تاریخ ترک نژاد خاتون محترم آراس نے مرتب کی ہے جو جرمنی کی ریاست باڈن ورٹمبرگ کی اسپیکر منتخب ہوگئی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: May 14, 2016 12:41 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پہلی مرتبہ  جرمنی میں ایک مسلم خاتون اسپیکر منتخب
برلن : جرمنی کی کسی بھی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے پر کسی مسلمان کے انتخاب کی پہلی تاریخ ترک نژاد خاتون محترم آراس نے مرتب کی ہے جو جرمنی کی ریاست باڈن ورٹمبرگ کی اسپیکر منتخب ہوگئی ہیں۔

برلن : جرمنی کی کسی بھی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے پر کسی مسلمان کے انتخاب کی پہلی تاریخ ترک نژاد خاتون محترم آراس نے مرتب کی ہے جو جرمنی کی ریاست باڈن ورٹمبرگ کی اسپیکر منتخب ہوگئی ہیں۔

محترمہ آراس [50] کی اس کامیابی کا خوشگوار پہلو یہ ہے کہ انہوں نے دائیں بازو کی مہاجرین مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی کے امیدوار کو شکست دی۔ اس پارٹی نے اپنے منشور میں مبینہ طور پر یہ متنازعہ بات بھی شامل کر رکھی ہے کہ اسلام جرمن آئین سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اے ایف ڈی جرمنی میں برقعے اور مساجد کے میناروں پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کرتی آ رہی ہے۔

محترمہ آراس نے صوبائی اسمبلی کے 96 اراکین کے ووٹ سے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ ’’آج ہم نے تاریخ رقم کر دی ہے، میری کامیابی رواداری، اور کامیاب معاشرتی ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔‘‘ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ صوبائی اسمبلی میں منصفانہ ماحول کی مثال قائم کریں گی۔

محترمہ آراس کا تعلق ترکی سے ہے اور وہ اپنے والدین کے ہمراہ کم عمری ہی میں جرمنی آکر آباد ہوگئی تھیں۔ آراس نے اکنامکس کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد انہوں نے اپنی ایک ٹیکس فرم بنائی تھی۔ ان کا سیاسی کیریئر 1992 سے شروع ہوا جب انہوں نے گرین پارٹی کے لیے ایک لوکل کونسلر کے انتخابات میں حصہ لیا۔ مقامی سطح پر سیاست شروع کرنے والی یہ ترک نژاد مسلم خاتون بعد ازاں گرین پارٹی کی اہم رہنما کے طور سامنے آئیں۔

ایک جرمن اخبار کے مطابق محترمہ آراس نے صوبائی اسمبلی کی اسپیکر کے طور پر اپنا پہلا سیشن شروع کیا تو تمام جماعتوں کے اراکین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں تاہم اے ایف ڈی کے اراکین نے ایسا کرنے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ اے ایف ڈی نے حال ہی میں جرمنی کی متعدد ریاستوں میں منعقد ہونے والے مقامی انتخابات میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی تھی۔

First published: May 14, 2016 12:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading