உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کناڈا کے اسکول میں خوفناک فائرنگ، پانچ افراد ہلاک، کئی زخمی

    کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو : فائل فوٹو

    کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو : فائل فوٹو

    ونی پیگ، منی توبا۔ کناڈا میں تقریبا ایک دہائی کی سب سے خوفناک کسی اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ونی پیگ، منی توبا۔ کناڈا میں تقریبا ایک دہائی کی سب سے خوفناک کسی اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ سسکیچوان کے دور دراز کے علاقے میں واقع اسکول میں ہوئے اس واقعہ کے سلسلے میں ایک مشتبہ کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ حکام نے اس واقعہ کی وجہ نہیں بتائی۔


      ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے داوس گئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈے نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اس واقعہ میں پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ یقینی طور پر یہ ہر والدین کے لئے انتہائی خوفناک ہے۔ اخبار اسٹار فوئنکس کے مطابق سسکیچوان لا لوچے میں واقع ایک اسکول میںیہ فائرنگ ہوئی ہے۔لا لوچے کے ایگزیکٹو میئر کیون جینویر نے کناڈا پریس کو بتایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مشتبہ شخص کے گھر پر کوئی تنازعہ ہو ا تھا۔ انہوں نے کہاکہ میں پوری طرح نہیں جانتا کہ دراصل ہوا کیا ہے لیکن اس تنازعہ کے گھر پر شروع ہونے کے بعد اسکول میں ختم ہونے کا خدشہ ہے۔


      خیال ر ہے کہ کناڈا میں اس طرح کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ یہ سال 1989 میں مانڑیال کے ایکول پولی ٹیکنک میں ہوئے واقعہ کے بعد کسی اسکول میں ہونے والی سب سے بڑی فائرنگ ہے۔ اس واقعہ میں کالج کے 14 طالب علموں کی موت ہو گئی تھی۔

      First published: