ہوم » نیوز » عالمی منظر

مصر میں 5 ٹک ٹاک اسٹارز کو ہوئی 2-2 سال کی جیل، کم کپڑے پہننے کا لگا الزام

مصر میں یہ پہلا موقع ہے جب سوشل میڈیا پوسٹس پر پہلی بار خواتین کو سزا سنائی گئی ہے۔

  • Share this:
مصر میں 5 ٹک ٹاک اسٹارز کو ہوئی 2-2 سال کی جیل، کم کپڑے پہننے کا لگا الزام
مصر میں 5 ٹک ٹاک اسٹارز کو ہوئی 2-2 سال کی جیل، کم کپڑے پہننے کا لگا الزام

قاہرہ۔ سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز پوسٹ کرنے کے جرم میں مصر میں 5 نوجوان خواتین کو دو۔ دو سال قید اور 3 لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا ئی گئی ہے۔ مصری عدالت نے خواتین کو سوشل میڈیا پر مصری معاشرے کی اقدار اور روایات پامال کرنے اور نازیبا ویڈیوز سے عوامی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔ پانچوں خواتین سوشل میڈیا ایپس ’ٹک ٹاک‘ اور’انسٹاگرام‘ پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں۔ مصر میں یہ پہلا موقع ہے جب سوشل میڈیا پوسٹس پر پہلی بار خواتین کو سزا سنائی گئی ہے۔



ڈیلی میل کی خبر کے مطابق، ٹک ٹاک اسٹار حنین حسام، مواد۔ الادھم سمیت تین دیگر لڑکیوں کو دو۔ دو سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان لوگوں نے ساتھ مل کر ایک ویڈیو بنایا تھا جس پر کئی لوگوں نے پولیس سے شکایت کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ ان لڑکیوں نے سماج کے اقدار کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت انہیں سزا دی جانی ضروری ہے۔ اس سزا کے ذریعہ ایسے دوسرے لوگوں کو وارننگ بھی دی جا رہی ہے۔

حنین حسام قاہرہ یونیورسیٹی کی ایک طالبہ ہیں اور انہیں اپریل میں ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔


یونیورسیٹی میں پڑھتی ہیں لڑکیاں

حنین حسام قاہرہ یونیورسیٹی کی ایک طالبہ ہیں اور انہیں اپریل میں ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہیں ایک ایسے ویڈیو کے لئے گرفتار کیا گیا جس میں وہ باقی لڑکیوں کو ٹک ٹاک کے ذریعہ پیسے کمانے کی ترغیب دے رہی تھیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو ڈھائی ہزار سے تین ہزار ڈالر فی ماہ کمائی کا راستہ بتا رہی ہیں۔ مصر کے کئی جمہوریت حامی لوگوں نے ان لڑکیوں کی حمایت میں آواز بھی اٹھائی ہے لیکن فی الحال کورٹ کے فیصلے پر کوئی اثر پڑتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

حنین نے بتایا کہ وہ صرف لڑکیوں کو ٹک ٹاک کے ذریعہ پیسے کمانے کے بارے میں بیدار کر رہی تھیں جبکہ پولیس نے عدالت میں ان پر ’ ڈیجیٹل سیکس ورکر‘ بنانے کے لئے لڑکیوں کو بہکانے کا الزام لگایا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 28, 2020 10:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading