ایل اوسی سےگھسےجیش محمد اورلشکرکےکچھ دہشت گرد، الرٹ پرسیکورٹی اہلکار

یوم آزادی سے پہلے ملک کا امن وامان خراب کرنے کےلئےدہشت گرد مسلسل ہندوستان پرحملےکی فراق میں ہیں۔

Aug 04, 2019 09:14 PM IST | Updated on: Aug 04, 2019 09:14 PM IST
ایل اوسی سےگھسےجیش محمد اورلشکرکےکچھ دہشت گرد، الرٹ پرسیکورٹی اہلکار

لشکراورجیش محمد کے پانچ دہشت گرد کشمیرکے راستے ہندوستان میں گھسے۔

گزشتہ کچھ روزسے وزارت داخلہ کو خفیہ ایجنسی سے اطلاع مل رہی ہےکہ پاکستان کے کچھ دہشت گردانہ تنظیم جموں وکشمیرمیں دہشت گردانہ حملےکی سازش کررہی ہیں۔ اسی درمیان کشمیرکے راستے چارسے پانچ جیش اورلشکرکے دہشت گردوں کے ہندوستان میں گھسنےکی خبرہے، جس کودیکھتے ہوئے پورے جموں وکشمیرمیں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، 15 اگست سے پہلےملک کی امن وامان خراب کرنے کے لئے دہشت گرد مسلسل ہندوستان پرحملے کی فراق میں ہیں۔ خفیہ ایجنسی سےملےان پٹ کے بعد وزارت داخلہ نےکشمیرمیں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اب خبرآرہی ہے کہ لشکراورجیش کے کچھ دہشت گرد ہندوستان میں گھس آئے ہیں۔ یہ دہشت گرد کہاں پوشیدہ ہیں، ابھی تک اس کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

Loading...

دہشت گردانہ حملے کو دیکھتے ہوئے پورے کشمیرمیں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دہشت گردانہ سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ بتایا جارہا ہےکہ مودی حکومت اس باریوم جمہوریہ کے موقع پرجموں وکشمیرکی ہرپنچایت میں ترنگا لہرانےکا منصوبہ بنا رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی اس منصوبہ کو دیکھتے ہوئے اب پاکستان کے دہشت گردانہ تنظیموں نے ہندوستان میں الگ الگ مقامات پرحملےکا منصوبہ بنایا ہے۔ خفیہ ایجنسی کےمطابق دہشت گرد ایک بارپھرپلوامہ جیسا حملہ کرنےکےفراق میں ہیں۔

Loading...