امریکہ کے ٹیکساس میں ہفتہ کو ایک بندوق بردار نے پانچ لوگوں کا گولی مار کر قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، مہلوکین میں آٹھ سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ ٹیکساس کے کلیو لینڈ میں پیش آیا ہے۔ پولیس عہدیداروں کے مطابق بندوق بردار اپنے یارڈ میں گولیاں چلا رہا تھا۔ پڑوسی نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا، کیونکہ انہیں سونے میں پریشانی ہورہی تھی۔ اس سے ناراض بندوق بردار نے آٹھ سالہ بچے سمیت پانچ لوگوں کو گولی ماردی۔
سان جیسنٹو کاؤنٹی کے شیرف گریگ کیپرز نے کہا کہ بندوق بردار اپنے صحن میں رائفل سے گولی چلا رہا تھا۔ پڑوسیوں نے اس سے فائرنگ بند کرنے کو کہا کیونکہ ایک بچہ سونے کی کوشش کر رہا تھا۔ کیپرز نے کہا کہ بندوق بردار نے پھر پڑوسیوں پر فائرنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور واقعے کے وقت نشے میں تھا۔ افسر نے بتایا کہ مشتبہ شخص اپنی رائفل کے ساتھ آنے والے متاثرین کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا ہے۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات بہت عام ہوگئے ہیں۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، ملک میں اب تک کم از کم 174 اجتماعی گولی باری کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔
ادھر امریکہ کے انڈیانا پولس میں چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے مجرم کو 240 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تین نوجوان – مارسیل ولز (20)، بریکسٹن فورڈ (21)، جیلن رابرٹس اور ایک نوجوان خاتون کیماری ہنٹ (21) – فروری 2020 میں فائرنگ کے ایک مہلک واقعے میں مارے گئے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔