چین میں بھیانک حادثہ، 10 منٹ کے اندر درجنوں گاڑیوں کی ہوئی ٹکر، 16 افراد کی موت، 66 زخمی
چین میں بھیانک حادثہ، 10 منٹ کے اندر 49 گاڑیوں کی ہوئی ٹکر، 16 افراد کی موت، 66 زخمی (Image: AFP)
Five vehicle collision in China: چین کی سرکاری میڈیا ویب سائٹ سی جی ٹی این نے اطلاع دی ہے کہ حادثہ ہفتہ کی شام اس وقت پیش آیا جب صوبہ ہنان کے چانگشا شہر میں جوچانگ ۔ گوائنگجھو ہائی وے پر 10 منٹ کے اندر کل 49 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
بیجنگ : وسطی چین کے صوبہ ہنان میں متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد کی موت اور 66 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ چین کی سرکاری میڈیا ویب سائٹ سی جی ٹی این نے اطلاع دی ہے کہ حادثہ ہفتہ کی شام اس وقت پیش آیا جب صوبہ ہنان کے چانگشا شہر میں جوچانگ ۔ گوائنگجھو ہائی وے پر 10 منٹ کے اندر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ مقامی ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ ان حادثات میں 16 افراد کی موت اور 66 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے 8 شدید زخمی ہیں ۔ تاہم ان کی حالت مستحکم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے حادثات سے نمٹنے کیلئے ایک ٹاسک فورس کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا ہے۔ ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت کی ایک ٹیم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مقامی حکومتوں کی رہنمائی کیلئے چانگشا کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ وزارت کے چیف انجینئر لی وانچون کی قیادت میں ٹیم بنیادی طور پر طبی ماہرین پر مشتمل ہیں۔
یہ تصادم ہفتہ کی شام تقریباً 5 بجے چانگشا کے ضلع جوجانگ ۔ گوائنجھو میں ایکسپریس وے پر پیچھے سے ٹکر ہوئی۔ وزارت نے مخصوص تعداد ظاہر کئے بغیر کہا کہ متعدد گاڑیاں اس میں شامل تھیں اور اس کے نتیجہ میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ وہیں ایمرجنسی مینجمنٹ کے وزیر وانگ جیانگ شی نے زخمیوں کے علاج اور ہلاکتوں کی تعداد کو کم کرنے کیلئے سبھی کوششوں کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے وجوہات کی نشاندہی کرنے اور ایسے حادثات کو روکنے کیلئے خطرات کی جانچ کیلئے مکمل تحقیقات کیلئے بھی کہا ہے ۔ وزارت نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لئے 182 فائر فائٹرز کو موقع پر بھیجا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔