فلائٹ اٹینڈنٹ نےElon Muskپر لگایا جنسی ہراسانی کا الزام، چپ رہنے کے لئے2.5لاکھ ڈالر کے آفر پر ٹیسلا چیف نے کیا کہا؟
Elon Musk sexual Misconduct: اس معاملے میں مسک کا موقف جاننے کی کوشش کے لیے جب انھیں ایک میل بھیجا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ اس کہانی میں بہت سی چیزیں ہیں جو نہیں بتائی گئیں۔
Elon Musk sexual Misconduct: اس معاملے میں مسک کا موقف جاننے کی کوشش کے لیے جب انھیں ایک میل بھیجا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ اس کہانی میں بہت سی چیزیں ہیں جو نہیں بتائی گئیں۔
Elon Musk sexual Misconduct: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے تنازعات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ایلن جتنا اپنی دولت کے لیے جانے جاتے ہیں، اتنے ہی ان کے نام پر بھی تنازعات ہیں۔ ایلن مسک کا نام اب ایک نئے تنازع سے جڑ گیا ہے۔ اس بار دنیا کے امیر ترین شخص پر جنسی زیادتی کا الزام لگا ہے۔ یہ الزام ایک پرائیویٹ جیٹ کے فلائٹ اٹینڈنٹ نے لگایا ہے۔ ایلن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے نجی طیارے میں دوران پرواز ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ جب فلائٹ اٹینڈنٹ نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تو اسے خاموش کرانے کے لیے مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے اسے 250,000 ڈالر یعنی تقریباً 1.9 کروڑ روپے دیے۔
خاتون نے بتایا کہ سال 2016 میں وہ ایک پرائیویٹ جیٹ میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کرتی تھی۔ ایک بار لندن جانے والی پرواز میں، مسک نے اس کے پیروں کو نامناسب طریقے سے رگڑا۔ یہی نہیں، خاتون کے مطابق مسک نے اسے مساج کرنے کو بھی کہا اور بدلے میں اسے گھوڑا تحفے میں دینے پر رضامندی ظاہر کی۔ کیونکہ خاتون کو گھڑ سواری کا شوق تھا۔ یہ بھی پڑھیں:
اسی دوران، خاتون کے ایک دوست کے مطابق، اس کے دوست نے ایک بار بتایا کہ ایلون مسک نے اسے نجی کمرے میں مساج کرنے کے لیے کہا تھا۔ خاتون نے کمپنی کے سینئرز پر اسے مساج کرنا سیکھانے کے لئے دباوڈالنے کی بھی بات کہی۔ خاتون کا الزام ہے کہ جب وہ فلائٹ پر پہنچی تو ایلن پہلے ہی بغیر کپڑوں کے وہاں موجود تھے۔ انہوں نے اپنے جسم کے گرد صرف ایک تولیہ لپیٹ رکھا تھا۔ خاتون نے ایلن پر اپنا پرائیویٹ پارٹ دکھانے کا الزام بھی لگایا جس کی وجہ سے ناراض خاتون نے کمپنی سے اس کی شکایت کی تو اسے اس معاملے میں خاموش رہنے کے لیے 1.9 کروڑ روپے دیے گئے۔
Finally, we get to use Elongate as scandal name. It’s kinda perfect. 🤣 https://t.co/qSNH7lsn72
الزام پر مسک نے کیا کہا؟ اس معاملے میں مسک کا موقف جاننے کی کوشش کے لیے جب انھیں ایک میل بھیجا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ اس کہانی میں بہت سی چیزیں ہیں جو نہیں بتائی گئیں۔ مسک نے اس کے لیے وقت مانگا۔ مسک نے لکھا، "اگر میں جنسی زیادتی جیسی چیزوں میں ملوث ہوتا تو میرے 30 سالہ کیریئر میں اس سے پہلے کوئی کیس کیوں نہیں ہوا۔ مسک نے اس کہانی کو سیاسی طور پر متحرک ہٹ پیس قرار دیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔