ہوم » نیوز » عالمی منظر

ویتنام میں سیلاب سے 26 افراد کی موت

ہنوئی۔ شمالی ویتنام میں سیلاب سے 26 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں گھر پانی میں بہہ گئے جس کی وجہ سے تقریباً 4.1 کروڑ روپے کی املاک تباہ ہوگئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 07, 2017 02:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ویتنام میں سیلاب سے 26 افراد کی موت
علامتی تصویر

ہنوئی۔  شمالی ویتنام میں سیلاب سے 26 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں گھر پانی میں بہہ گئے جس کی وجہ سے تقریباً 4.1 کروڑ روپے کی املاک تباہ ہوگئی۔ قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق ایجنسی نے آج بتایا کہ 15 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں اور سیلاب اور زمین کھسکنے کی وجہ سے سڑکوں کے تباہ  ہونے سے تلاشی مہم میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ سیلاب نے گزشتہ ہفتہ میں چار صوبوں کو بری طرح سے متاثر کیا ۔ جس سے پانی کا نظام اور زراعت تباہ ہوگئی ہے۔ تقریباً دو سو گھر گر گئے ہیں جبکہ چار سو گھر وں کو نقصان پہنچا ہے۔ قدرتی آفات کی روک تھام اور کنٹرول کرنے والی کمیٹی نے بتایا کہ سڑک، پانی جیسے دیگر بنیادی ڈھانچے کو درست کیا جارہا ہے تاکہ لوگ دوبارہ آباد ہو سکیں۔

First published: Aug 07, 2017 02:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading