ہوم » نیوز » عالمی منظر

فلوریڈا نائٹ کلب شوٹنگ: کم از کم دو افراد ہلاک، 16 دیگر زخمی

نئی دہلی۔ امریکہ کے فلوریڈا میں ایک نائٹ کلب کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jul 25, 2016 03:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فلوریڈا نائٹ کلب شوٹنگ: کم از کم دو افراد ہلاک،  16 دیگر زخمی
نئی دہلی۔ امریکہ کے فلوریڈا میں ایک نائٹ کلب کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔

نئی دہلی۔ امریکہ کے فلوریڈا میں ایک نائٹ کلب کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ نائٹ کلب میں ہوئی فائرنگ میں دو کی موت ہو گئی اور 16 افراد کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیر کی صبح کلب بوم میں یہ واقعہ ہوا۔ فلوریڈا میں یہ ایک ماہ کے اندر دوسرا اسی طرح کا حادثہ ہے۔


پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ کو پارکنگ میں انجام دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں ملوث ایک شخص کو پکڑ لیا گیا ہے جبکہ باقی فرار ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب تک پولیس پہنچی تب تک حملہ آور بھاگ چکے تھے اور زخمی کلب کی پارکنگ میں پڑے تھے۔


بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی جون میں ایک مسلح شخص نے 49 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ ایک گے نائٹ کلب میں مسلح شخص نے اس واقعہ کو انجام دیا تھا۔

First published: Jul 25, 2016 03:31 PM IST