ہوم » نیوز » عالمی منظر

دو سال کی معصوم کو کار میں چھوڑ کر چلی گئی خاتون، 7 گھنٹے بعد لوٹی تو اڑ گئے ہوش

خاتون کار کو سڑک پر کھڑی کرکے گھر چلی گئی اور یہ بھول گئی کہ کار میں اس کی بیٹی ہے۔ ساتھ گھنٹے بعد چلی گئی اور یہ بھول گئی کہ کار میں اس کی بیٹی ہے۔ ساتھ گھنٹے بعد جب وہ لوٹی تو اس کے ہوش ہی اڑ گئے۔

  • Share this:
دو سال کی معصوم کو کار میں چھوڑ کر چلی گئی خاتون، 7 گھنٹے بعد لوٹی تو اڑ گئے ہوش
خاتون کار کو سڑک پر کھڑی کرکے گھر چلی گئی اور یہ بھول گئی کہ کار میں اس کی بیٹی ہے۔ ساتھ گھنٹے بعد چلی گئی اور یہ بھول گئی کہ کار میں اس کی بیٹی ہے۔ ساتھ گھنٹے بعد جب وہ لوٹی تو اس کے ہوش ہی اڑ گئے۔

امریکہ کے فلوریڈا (Florida) سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ دراصل یہاں ایک خاتون دو سال کی معصوم بچی کو کار (Car) میں بھول گئی جس کے بعد جو کچھ ہوا اسے سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ خاتون کار کو سڑک پر کھڑا کرکے گھر چلی گئی اور یہ بھول گئی کہ کار میں اس کی بیٹی ہے۔ ساتھ گھنٹے بعد چلی گئی اور یہ بھول گئی کہ کار میں اس کی بیٹی ہے۔ ساتھ گھنٹے بعد جب وہ لوٹی تو اس کے ہوش ہی اڑ گئے۔ کار کے اندر معصوم بچی کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔


فلوریڈا کی 43 سالہ جوانا پرییج ۔ ڈومنگو کو پولیس نے سنیچر کو گرفتار کر لیا۔ این بی سی میامی کی رپورٹ کے مطابق دو سال کی بچی کا نام جوسلین ماریتجا مینڈیج ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم خاتون پر بچوں کو ڈے کیئر میں لے جانے کی ذمے داری تھی۔ جمعے کو ملزم خاتون دو سال کی بچی جوسلین کو گھر سے ڈے کیئر لے جانے کیلئے وین سے لیکر نکلی تھی لیکن 6.30 ڈے کیئر سینٹر نہیں کھلا تھا۔ اس لئے وہ بچی کو اپنے گھر لے گئی۔


صبح 8 بچے ملزم خاتون پیریج ڈومینگو نے چھوٹی بچی کو اپنی ٹویوٹا سیئینا منی وین کی تیسری پنکتی میں چھوڑ دیا۔ بچی کے سیٹ بیلٹ بندھی ہوئی تھی۔ وہ بچی کو وین میں ہی بھول گئی اور گھر کے اندر چلی گئی۔ 30 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت میں کار کے اندر بیٹھی بچی کی حالت خراب ہو گئی۔ پیریز ڈومنگو سات گھنٹے بعد تقریبا تین بجے وین یں واپس آئی تو بچی کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس کے مطابق اس نے ایمرجنسی خدمات کو فون کرنے بجائے بچی کی ماں کو فون کیا اور اس کے مرنے کی اطلاع دی۔


اس کے بعد ملزم خاتون بچی کی لاش کو لیکر اس کے گھر پہنچی جہاں سے پولیس نے بچی کے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ وہیں پولیس بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ وہیں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیریز ڈومنگو پر $50,000 کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کیلئے کوئی وکیل بھی نہیں کیا گیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 22, 2021 11:54 AM IST