فلوریڈا۔ ایک امریکی نوجوان کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے رابطے میں آ کر عوامی مقام ساحل سمندر پر بم رکھنے کی سازش رچنے کا مجرم پایا گیا۔ فریق استغاثہ نے بتایا کہ هرلم سوریج (25) کو وسیع تباہی کے ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش اور دہشت گردوں کو مواد فراہم کرنے کا مجرم پایا گیا۔ اس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ فیڈرل ایجنٹ کے ایک ملازم نے سوریج کی طرف سے فیس بک پر داعش کا اعلان کرنے کے بعد مخبر بن کر بات کی تھی۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اسی دوران مخبر کو سوریج کے منصوبوں کا پتہ چلا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ ایک بم بنانا چاہتا تھا جسے وہ مغربی ساحل پر نصب کرکے ریموٹ سے اڑانا چاہتا تھا۔
حکام نے بتایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کو جولائی 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدعا علیہ کے وکلاء نے بحث کے دوران کہا کہ ملزم مخبر کی سازش میں پھنس گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔