دنیا کے اس مشہور کھلاڑی نے کہا : گرل فرینڈ کے ساتھ سیکس ، میرے پورے کیریئر کے بہترین کھیل سے اچھا

اسٹار اسٹرائیکر رونالڈو سال 2016 سے جارجینا کو ڈیٹ کررہے ہیں اور ان سے انہیں ایک بیٹی بھی ہے ۔

Sep 20, 2019 05:13 PM IST | Updated on: Sep 20, 2019 05:16 PM IST
دنیا کے اس مشہور کھلاڑی نے کہا : گرل فرینڈ کے ساتھ سیکس ، میرے پورے کیریئر کے بہترین کھیل سے اچھا

اس مشہور کھلاڑی نے کہا : گرل فرینڈ کے ساتھ سیکس ، میرے پورے کیریئر کے بہترین گول سے اچھا

اٹلی کے کلب یووینٹس کیلئے کھیلنے والے پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران انتہائی سنسنی خیز بیان دیا ہے ۔ رونالڈو نے کہا کہ اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈرگز کے ساتھ چادر کے اندر بتایا گیا ہر ایک لمحہ ان کے دو دہائی کے طویل کیریئر میں کئے گئے سب سے بہترین گول سے بھی اچھا تجربہ دیتا ہے ۔ رونالڈو نے اپنے کیریئر میں اب تک 700 گول کئے ہیں ۔

برطانوی جرنلسٹ پیئرس مورگن کو دئے ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ 2018 میں یووینٹس کے خلاف رئیل میڈرڈ کے لئے کھیلتے ہوئے کیا گیا اوور ہیڈ گول ان کے لئے کیریئر کا سب سے بہترین گول ہے ۔ اخبار دی سن کے مطابق جب رونالڈو سے یہ پوچھا گیا کہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بتایا گیا لمحہ بہتر ہے یا پھر فٹ بال کے میدان پر گزرا لمحہ ، تو رونالڈو نے ہنستے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر گرل فرینڈ کے ساتھ بتایا گیا ہر ایک لمحہ میدان پر گزرے لمحہ سے بہتر ہے ۔

Loading...

بتادیں کہ اسٹار اسٹرائیکر رونالڈو سال 2016 سے جارجینا کو ڈیٹ کررہے ہیں اور ان سے انہیں ایک بیٹی بھی ہے ۔ جارجینا اور رونالڈو کے ساتھ ان کے تین دیگر بچے بھی رہتے ہیں ۔

رونالڈو نے انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ وہ رگبی فیملی سے آئے ہیں اور کس طرح انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کچھ برگر کیلئے بھیک مانگی تھی ۔ رونالڈو کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ان کی عمر 12 سال تھی ۔ انٹرویو کے دوران یہ کہتے ہوئے رونالڈو کی آنکھیں نم ہوگئیں کہ کس طرح کسی وجہ کے بغیر ان کے خلاف آبروریزی کے الزامات عائد کئے گئے ۔

رونالڈو نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے 17 کاریں خریدیں اور اچھا بینک بیلنس بنایا ۔ رونالڈو نے اس بات کو لے کر بھی افسوس ظاہر کیا کہ ان کے والد کی موت اس وقت ہوگئی جب وہ صرف 20 سال کے تھے اور وہ ان کی کامیابی کا جشن نہیں منا سکے ۔

Loading...