ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایک ساتھ دو خواتین کے ساتھ شادی کرے گا یہ معروف فٹ بالر ، 6 مہینے سے تینوں رہ رہے ہیں ایک ساتھ

برازیل کے معروف فٹ بالر رونالڈنہو جلد ہی شادی کرنے والے ہیں اور وہ بھی ایک ساتھ دو خواتین کے ساتھ ۔ خبر ہے کہ وہ اگست میں اپنی دو منگیتروں پرشیللا اور بیٹریز سوزا کے ساتھ شادی کریں گے

  • Share this:

برازیل کے معروف فٹ بالر رونالڈنہو جلد ہی شادی کرنے والے ہیں اور وہ بھی ایک ساتھ دو خواتین کے ساتھ ۔ خبر ہے کہ وہ اگست میں اپنی دو منگیتروں پرشیللا اور بیٹریز سوزا کے ساتھ شادی کریں گے۔ 38 سالہ کھلاڑی سال 2016 سے ہی بیٹریز کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ پرشیلا کو وہ کافی پہلے ہی پرپوز کرچکے ہیں۔

دونوں خواتین گزشتہ سال دسمبر سے برازیل کی راجدھانی ریو ڈی جنیریو میں ایک ساتھ رہ رہی ہیں۔ رونالڈنہو ایک وقت میں دنیا میں سب سے مہنگے فٹ بالر تھے۔ وہ اپنی رنگین مزاجی کیلئے کئی مرتبہ سرخیوں میں بھی رہ چکے ہیں۔ حالانکہ ان کی بہن نے شادی میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔ وہ دو خواتین کے ساتھ شادی کے خلاف ہے۔

برازیلی میڈیا کے مطابق رونالڈنہو ان دونوں سے ریو میں ایک نجی پروگرام میں شادی کریں گے۔ انہوں نے دونوں کو گزشتہ سال جنوری میں ہی شادی کیلئے پرپوز کیا تھا ۔ انہوں نے دونوں کی منگنی کی انگوٹھی بھی پہنائی تھی۔

First published: May 25, 2018 12:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading