فٹ بالر نے سات سال بڑی گرل فرینڈ کے ساتھ کی درندگی ، لوہے کی راڈ سے کیا یہ گھنونا کام

میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ کے والد نے بتایا کہ بیٹی ڈینیل دو بچیوں کی ماں ہے ۔ اس کا کچھ سالوں پہلے طلاق ہوگیا تھا اور وہ سمجھدار اور پیار کرنے والے شخص کی تلاش میں تھی ۔

Sep 20, 2019 05:43 PM IST | Updated on: Sep 20, 2019 05:43 PM IST
فٹ بالر نے سات سال بڑی گرل فرینڈ کے ساتھ کی درندگی ، لوہے کی راڈ سے کیا یہ گھنونا کام

علامتی تصویر

برطانیہ میں ایک فٹ بالر کے ذریعہ اپنی معشوقہ کے ساتھ درندگی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ فٹ بالر ریس تھامپسن 26 سال کے ہیں ۔ وہ یارک سٹی کی طرف سے دو لیگ اور نان لیگ سائٹس میں باسٹن یونائیٹڈ اور گائزلی اے ایف سی کی ٹیم سے کھیل چکے ہیں ۔ ڈونکیسٹ کی رہنے والی 33 سال کی ڈینیل تھامس سے ان کا معاشقہ چل رہا تھا ، لیکن باہمی اختلافات کو لے کر تھامپسن نے ڈینیل کو بیلٹ اور لوہے کی راڈ سے پٹائی کردی ۔ یہی نہیں فٹ بالر نے اپنی گرل فرینڈ کے منہ میں زبردستی پینٹ بھی ڈال دیا ۔ اتنی زیادہ مار پیٹ کی کہ معشوقہ کے جسم پر نشان بھی آگئے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ کے والد نے بتایا کہ بیٹی ڈینیل دو بچیوں کی ماں ہے ۔ اس کا کچھ سالوں پہلے طلاق ہوگیا تھا  اور وہ سمجھدار اور پیار کرنے والے شخص کی تلاش میں تھی ۔ وہ 2018 میں ریس تھامپسن سے ملی تھی ۔ تھامپسن اس سے سات سال چھوٹا ہے ۔ شروع میں اس کو لگا کہ یہ ایک اچھا اور ساتھ نبھانے والا شخص ہے ، لیکن ساتھ میں رہنے کے بعد لڑکی کو اس کی بری عادتوں سے واقفیت ہوئی ۔ اپنے غصہ کی وجہ سے فٹ بالر جیل بھی جاچکا ہے ۔

Loading...

Loading...