ہوم » نیوز » عالمی منظر

شکست کے ساتھ ہی ملیشیا کے سابق وزیراعظم کے بیرون ملک سفر پر پابندی

کوالا لمپور۔ ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ روسماہ منصور کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 12, 2018 02:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شکست کے ساتھ ہی ملیشیا کے سابق وزیراعظم کے بیرون ملک سفر پر پابندی
ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق: فائل فوٹو۔

کوالا لمپور۔ ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ روسماہ منصور کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈائرکٹر امیگریشن نے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ سابق وزیراعظم نجیب اور ان کی اہلیہ کو کرپشن مقدمات کا سامنا ہے۔


سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے سفری پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے مجھے اور اہل خانہ کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلہ سے آگاہ کیا ہے۔ میں ملکی قوانین کا احترام کروں گا اور سرکار کے اگلے حکم تک اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک سفر نہیں کروں گا اور ملک ہی میں قیام پذیر رہوں گا۔


واضح رہے کہ ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ پرتعیش طرز زندگی، برانڈڈ مصنوعات کے استعمال اور بیرون ملک مہنگی شاپنگ کے لیے شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی عوامی مقبولیت کو شدید دھچکا پہنچا اور ان کے اتحادی حالیہ الیکشن میں ناکام ہو گئے۔

First published: May 12, 2018 02:19 PM IST