ہوم » نیوز » عالمی منظر

چاڈ میں ہزاروں لوگوں کے قتل کے قصوروارحبری کو عمر قید کی سزا

جوہانسبرگ۔ افریقی ملک چاڈ کے سابق صدر حسین حبری کو انسانیت کے خلاف جرم کا قصوروارپائے جانے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 31, 2016 02:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چاڈ میں ہزاروں لوگوں کے قتل کے قصوروارحبری کو عمر قید کی سزا
جوہانسبرگ۔ افریقی ملک چاڈ کے سابق صدر حسین حبری کو انسانیت کے خلاف جرم کا قصوروارپائے جانے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جوہانسبرگ۔ افریقی ملک چاڈ کے سابق صدر حسین حبری کو انسانیت کے خلاف جرم کا قصوروارپائے جانے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں افریقی یونین حمایت کی یافتہ ایک عدالت نے حبری کو عمر قید کی سزا سنائی۔ جج نے اس دوران انہیں آبروریزی، جنسی استحصال اور ہزاروں لوگوں کے قتل کرنے کے معاملے میں مجرم قرار دیا۔


حبری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے آٹھ سال کے دور اقتدار میں چالیس ہزار لوگوں کا قتل کرایا۔ حسین حبری سال 1982 سے 1990 تک چاڈ کے حکمران رہے۔ متاثرین کی وکیل جیکولین ماودینیا نے کہا "پورے افریقہ میں اس فیصلے سے بے حد خوشی ہے کیونکہ ہم نے پوری دنیا میں اور خاص طور پر چاڈ میں پیغام دیا ہے کہ آمروں کا کیا انجام ہوتا ہے۔ ہر طرف خوشی اور جوش و خروش کا ماحول ہے۔ "مارے گئے لوگوں کے کنبے والوں نے بھی فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔


وہیں حبری نے سماعت کے دوران عدالت کی قانونی حیثیت پر ہی سوال اٹھایا اور خود پر لگائے گئے الزامات سے انکار کیا۔ انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لئے پندرہ دن کا وقت دیا گیا ہے۔

First published: May 31, 2016 12:41 PM IST