ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق نے شہزاد کےالزامات کوجھوٹا قراردیتے ہوئے چیلنج کیا

اسحاق ڈار نے کہا کہ ’’میں شہزاد اکبرکے اس الزام کوکہ "لندن میں میرے پاس دو فلیٹ ہیں" خارج کرتا ہوں اوراسے عام کرنے کا چیلنج بھی دیتا ہوں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 08, 2018 06:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق نے شہزاد کےالزامات کوجھوٹا قراردیتے ہوئے چیلنج کیا
پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار: فائل فوٹو

لندن: پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے وزیراعظم عمران خان کے جواب دہی معاملوں میں صلاح کارشہزاد اکبرکے ان پرلگائے گئےالزامات کو خارج کردیاہے۔ شہزاد اکبر کے بیان میں انہیں لندن میں دو فلیٹس کا مالک بتایا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جواب دہی پروزیراعظم کے خصوصی معاون اکبر کا لندن میں ان کے پاس دو فلیٹ ہونے کا الزام بالکل جھوٹ، انتقامی کارروائی اوران کے خلاف سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا ہے کہ شہزاد اکبر فلیٹس کی تفصیل عام کریں۔

وزیراطلاعات فواد چودھری اورشہزاد اکبر نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں دعوی کیا تھا "ہمیں اسحاق ڈار کے لندن میں دو فلیٹ ہونے کا پتہ چلا ہے، جن کا معاملے میں پہلے ذکر نہیں تھا۔ ہم نے ان فلیٹس کی تفصیل قومی احتساب بیورو( نیب) کو سونپ دی ہے اور وہ انہیں ثبوت(اسحاق ڈار کے خلاف) مانیں۔ نیب کے پاس کئی بے نامی جائیداد کی تفصیل ہےاور یہ دوفلیٹس اسحاق ڈارکے نام پرہیں"۔


یہ بھی پڑھیں:       پاکستان : مفرور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو عہدہ سے ہٹایا گیا ، سیکریٹری خزانہ غضنفرعباس جیلانی کا بھی تبادلہ

سابق وزیرخزانہ نے کہا ’’میں شہزاد اکبرکے اس الزام کو کہ "لندن میں میرے پاس دو فلیٹ ہیں" خارج کرتا ہوں۔ اس الزام میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ انتقامی کارروائی اورمیرے خلاف کی جارہی سازش کا حصہ ہے۔شہزاد اکبر فلیٹس کی تفصیل دیں"۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باہران کے پاس کوئی جائیداد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش

یہ بھی پڑھیں:    پیش رو حکومتوں نے بے تحاشا قرض لے ملک کو بحران میں ڈال دیا: عمران خان
First published: Oct 08, 2018 06:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading