உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چین معاملوں کے ایکسپرٹ وکرم مسری بنے ڈپٹی این ایس اے، اجیت ڈوبھال کو کریں گے رپورٹ

    Deputy NSA Vikram Misri: وکرم مسری کی چین میں ہندوستانی سفیر کے طور پر تین سال کی مدت اسی ماہ ختم ہوئی تھی۔ وہ اس سے قبل وزیر اعظم دفتر (Prime Minister Office) میں بھی کام کرچکے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: چین معاملوں کے جانکار اور ہندوستان کے سابق سفیر وکرم مسری (Vikram Misri) کو ملک کا ڈپٹی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر (Deputy national security adviser) نامزد کیا گیا ہے۔ انڈین فارن سروس کی 1989 بیچ کے افسر مسری پنکج سرن کی جگہ لیں گے۔ ان کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، وکرم مسری قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال (Ajit Doval) کو رپورٹ کریں گے۔ موجودہ وقت میں دو اور ڈپٹی این ایس اے راجیندر کھنہ اور دتہ پنڈسالگکر ہیں۔

      وکرم مسری کی چین میں ہندوستانی سفیر کے طور پر تین سال کی مدت اسی ماہ ختم ہوئی تھی۔ وہ اس سے قبل وزیر اعظم دفتر (Prime Minister Office) میں بھی کام کرچکے ہیں۔ وکرم مسری کو ہند-بحرالکاہل خطے کی اسٹریٹجک صورتحال کا بخوبی علم ہے۔

      چین میں ہندوستانی سفیر کے طور پر اپنی مدت ختم ہونے پر ہندوستانی سفارت خانہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا تھا کہ سفیر نے امید ظاہر کی کہ سبھی سطح پر سیاسی، سفارتی اور فوجی مسلسل بات چیت کے ذریعے دونوں فریق موجودہ مشکلات کو حل کرنے اور تعلقات کو مثبت سمت میں آگے لے جانے کے اہل ہوں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: