ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ: الیکشن سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ تنازعات کی زد میں، سابق ماڈل نے لگایا جنسی زیادتی کا الزام

ڈورس نے کہا ’’ڈونلڈ ٹرمپ میرے گلے کے نچلے حصے تک اپنی زبان کا استعمال کر رہے تھے اور ان کی گرفت میرے جسم کے ان حصوں پر سخت ہو رہی تھی جس کی میں نے سختی سے مزاحمت کی اور انہیں بار بار پیچھے کی طرف دھکیل دیا لیکن وہ مان نہیں رہے تھے اور ان کا ہاتھ میرے جسم کے ہر حصے پر جارہا تھا اور میں ان کی گرفت سے آزاد نہیں ہوپارہی تھی‘‘۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 18, 2020 10:18 AM IST
  • Share this:
امریکہ: الیکشن سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ تنازعات کی زد میں، سابق ماڈل نے لگایا جنسی زیادتی کا الزام
ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو

ماسکو۔ مشہور اداکارہ اور سابق ماڈل ایمی ڈورس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نیویارک میں 1997 میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ان کے ساتھ جسمانی بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ڈورس نے لندن کےاخبار دی گارجین کو جمعرات کے روز انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ 5 ستمبر 1997 کو ٹورنامنٹ دیکھنے نیویارک گئی تھیں اور اس وقت ان کی عمر صرف 24 سال تھی۔ ڈورس نے ثبوت کے طور پر اس پروگرام کی ٹکٹوں اور تصاویر کی کاپیاں اخبار کو فراہم کرائیں۔ جس میں وہ  ٹرمپ کے سامنے کھڑی ہیں۔ اس وقت ٹرمپ ایک مشہور کاروباری شخصیت تھے۔


ڈورس نے کہا ’’ڈونلڈ ٹرمپ میرے گلے کے نچلے حصے تک اپنی زبان کا استعمال کر رہے تھے اور ان کی گرفت میرے جسم کے ان حصوں پر سخت ہو رہی تھی جس کی میں نے سختی سے مزاحمت کی اور انہیں بار بار پیچھے کی طرف دھکیل دیا لیکن وہ مان نہیں رہے تھے اور ان کا ہاتھ میرے جسم کے ہر حصے پر جارہا تھا اور میں ان کی گرفت سے آزاد نہیں ہوپارہی تھی‘‘۔ اخبار نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرمپ نے اداکارہ کے ساتھ اس طرح کے واقعے کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت سنہ 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران اس وقت کے صدر کے عہدے کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کارناموں کے خلاف متعدد خواتین نے کھل کر اپنی آپ بیتی بتائی تھی، اس وقت انھوں نے ٹرمپ کے خلاف کوئی بھی الزام اس لئے نہیں لگایا تھا کیونکہ اس سے ان کے خاندان کو نقصان ہو سکتا تھا۔ ڈورس کی اس وقت دو بیٹیاں ہیں۔ وہ کہتی ہیں ’’اب میری بیٹیوں کی عمر 13 سال ہو گئی ہے اور میں ان سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ کسی کو بھی ایسا کام کرنے کی اجازت نہ دو جس کو آپ پسند نہیں کرتی ہو۔ میں اب اپنی بیٹیوں کے لئے رول ماڈل بننا چاہتی ہوں اور انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں اس معاملے میں خاموش نہیں رہی تھی اور میں ایک ایسے شخص کے خلاف کھڑی ہوئی جس نے میرے ساتھ وہ کام کیا جو مجھے قبول نہیں تھا‘‘۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے وقت کم سے کم 15 خواتین نے ان کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے اور ان میں سے بہت سے معاملات کئی دہائیوں پرانے تھے۔ تاہم ٹرمپ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور اس طرح کے الزامات عائد کرنے والی خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 18, 2020 10:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading