Nawaz Sharif attacked: لندن میں سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف پر حملہ، گارڈ زخمی، عمران کی پارٹی کے کارکنوں پر الزام
سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف پر لندن میں ہوا حملہ!
حملے میں شریف کا گارڈ زخمی ہوا۔ برطانیہ میں مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔بتادیں کہ وزیراعظم عمران خان کو آج اتوار کو قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنی ہے۔
لندن/اسلام آباد: لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایک کارکن کی جانب سے حملہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملے میں نواز شریف کے گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔ برطانوی پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2022
ایک پاکستانی صحافی نے معلومات دی ہیں۔ ایک پاکستانی صحافی کے مطابق، پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر موجودہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے ایک کارکن نے لندن میں حملہ کیا۔
Dear @BorisJohnson, I am a British born teenager (16 years old) and I was attacked by Nawaz Sharif’s goons. TAKE ACTION NOW! THIS MAN IS ACTING LIKE A MAFIA GODFATHER IN THE UK TOO! pic.twitter.com/mQniZLcZly
عمران کی پارٹی پر حملہ کرانے کا الزام
پاکستان میں قائم ڈیجیٹل میڈیا فیکٹ فوکس سے وابستہ صحافی احمد نورانی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر لندن میں پی ٹی آئی کے کارکن نے حملہ کیا ہے۔ پاکستان میں پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ اب پارٹی تمام حدیں پار کر چکی ہے۔ جسمانی تشدد کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔ پی ٹی آئی کو اب مثال بنانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حملے میں شریف کا گارڈ زخمی ہوا۔ برطانیہ میں مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو آج اتوار کو قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنی ہے۔ اپوزیشن عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے عدم اعتماد لے کر آئی ہے۔ پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد عمران خان کے اتحادی بھی ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔