پاکستان کے سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ نوازکے لیڈرشاہد خاقان عباسی کوجمعرات کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو ایل این جی معاملے میں قومی جوابدہی بیورونےٹول پلازہ سےگرفتارکیا ہے۔ این اے بی کےمطابق شاہد خاقان عباسی پربدعنوانی کا الزام ہے۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم کواس وقت گرفتارکیا گیا جب وہ پی ایم این - ایل کے صدر شہبازشریف کےذریعہ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں حصہ لینےلاہورجا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہےکہ عباسی کی گاڑی ٹول پلازہ کے پاس پہنچی ہی تھی کہ انہیں گرفتارکرلیا گیا۔
این اے بی نے شاہد خاقان عباسی کو18 جولائی کو ایل این جی معاملے میں پیش ہونےکے لئے سمن بھیجا تھا، لیکن انہوں نے ذاتی مصروفیات کا حوالہ دیتے ہوئے این اے بی کے سامنے پیش ہونے سےانکارکردیا تھا۔
نیب نے سابق وزیراعظم کو ایل این جی کی درآمد کے معاملے میں تحقیقات کے لیے نیب راولپنڈی نے جمعرات کو طلب بھی کیا ہوا تھا اورگرفتاری کے بعد انھیں اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان پرالزام ہےکہ انھوں نےبطوروزیرِپیٹرولیم ایک ایل این جی ٹرمنل کا ٹھیکہ مبینہ طورپرمن پسند کمپنی کودیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ من پسند کمپنی کوایل این جی ٹرمنل کا 15 برس کے لئے ٹھیکہ دینے سے قومی خزانے کو مبینہ طور پراربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔