ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس سے متاثر

پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے سنیچر کو ٹوئٹ کے ذریعہ والد کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 13, 2020 07:50 PM IST
  • Share this:
پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس سے متاثر
پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس سے متاثر

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے سنیچر کو ٹوئٹ کے ذریعہ والد کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔انہوں نے اس کے لئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور قومی احتساب بیورو (این اے بی) پر الزام عائد کیا ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جمعرات کو راولپنڈی میں این اے بی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے این اے بی کے جج سے درخواست کی ہے کہ کئی پیشیوں کی وجہ سے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، اس لئے انہیں عدالت میں ذاتی طور سے حاضر ہونے کی مستقل طور سے چھوٹ دی جائے۔ گزشتہ ہفتہ پی ایم ایل۔نواز کے صدر اور پاکستان قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی ٹی آئی کراچی چیپٹر کے صدر اور سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زامن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔


پی ایم ایل نواز کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔
پی ایم ایل نواز کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔


پیر کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ریلوے کے وزیر شیخ رشید کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 1,32,405 ہوگئی ہے اور 2551 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ پچاس ہزار سے زیادہ لوگ اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
First published: Jun 13, 2020 07:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading