ervez Musharraf passed away: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف آج انتقال کر گئے۔ انہیں دبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہ خبر پاکستانی میڈیا کی جانب سے سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں سابق صدر کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی کے اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ پرویز مشرف کے اہل خانہ کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہا کہ انہوں نے ایمیلائیڈوسس کے سبب آج دم توڑ دیا۔ وہ چند ہفتوں سے اسپتال میں داخل تھے۔
بتادیں کہ سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔ پرویز مشرف نے بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور 1961ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے بعد میں اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998ء کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے۔ پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو نواز شریف حکومت ختم کر کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھالا۔ پرویز مشرف نے نائن الیون کے حملے کے بعد فرنٹ لائن اتحادی بننے کی امریکی پیشکش قبول کی۔
ا پریل 2002ء میں ریفرنڈم کرا کے پرویز مشرف باقاعدہ صدرِ پاکستان منتخب ہوئے۔ پرویز مشرف 2004ء میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے باوردی صدر منتخب ہوئے۔
پیشاور مسجد دھماکے سے بیحد کمزور لگ رہا پاکستان، دہشت گردوں کو قابو پانے میں طالبان سے مدد
پکنک پر جارہی بس کا بریک ہوا فیل، سوار تھے 34 طلبا، ڈرائیور بنا محافظ، CCTV میں قید واقعہ
قابل ذکر ہے کہ 1999 میں ایک کامیاب فوجی تختہ پلٹ کے بعد پرویز مشرف جنوبی ایشیائی ملک کے 10ویں صدر تھے۔ انہوں نے 1998 سے 2001 تک 10ویں CJCSC اور 1998 سے 2007 تک 7ویں ٹاپ جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پرویز مشرف 18 اگست2008 کو صدارت سے استعفی دیکر ملک سے باہر چلے گئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔