اس لیجنڈ کپتان کو ہوا ایچ آئی وی ، 12 سال پہلے خود کو بتایا تھا ہم جنس پرست ، لوگوں سے کی اب یہ خاص اپیل

ویلس کی رگبی ٹیم کے سابق کپتان گیریتھ تھامس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایچ آئی وی پازیٹو ہیں اور کئی سالوں سے وہ اس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ۔

Sep 15, 2019 10:38 PM IST | Updated on: Sep 15, 2019 10:38 PM IST
اس لیجنڈ کپتان کو ہوا ایچ آئی وی ، 12 سال پہلے خود کو بتایا تھا ہم جنس پرست ، لوگوں سے کی اب یہ خاص اپیل

اس لیجنڈ کپتان کو ہوا ایچ آئی وی ، 12 سال پہلے خود کو بتایا تھا ہم جنس پرست

ویلس کی رگبی ٹیم کے سابق کپتان گیریتھ تھامس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایچ آئی وی پازیٹو ہیں اور کئی سالوں سے وہ اس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے ایچ آئی وی کو لے کر پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو ختم کرنے میں مدد کی اپیل بھی کی ۔ 45 سال کے تھامس نے ایک ویڈیو پوسٹ کرکے کہا کہ مسلسل مل رہی دھمکی آمیز ای میلس کے بعد انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں جانکاری کو عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں گیرتھ تھامس ہوں اور میں اپنا ایک راز آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں ، کیوں ؟ کیونکہ یہ سب آپ کو مجھ سے ہی پتہ چلنا چاہئے نہ کہ ان ای میلس سے ، جس نے میری زندگی کو جہنم بنادیا ہے ۔ ای میلس میں یہ بات مجھ سے پہلے بتانے کی دھمکی دی جارہی ہے اور کیونکہ میں آپ پر بھروسہ کرتا ہوں اور مجھے آپ پر یقین ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایچ آئی وی کے ساتھ جی رہا ہوں ، آپ کو یہ بات پتہ چل گئی جس سے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کررہا ہوں ، لیکن اس سے میں کمزور نہیں ہوا ہوں ، بھلے ہی مجھے آپ کو یہ بتانے پر مجبور ہونا پڑا ہو ، لیکن میں نے لڑنے اور بیداری پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ۔

Loading...

greth thomas

خیال رہے کہ تھامس نے ویلس کیلئے 1995 سے 2007 کے درمیان 100 میچ کھیلے ۔ انہوں نے 2005 میں برٹش اور آئرش لاینس ٹیم کی کپتانی بھی کی ۔ بین الاقوامی رگبی سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد 2009 میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ہم جنس پرست ہیں ۔ اس کے بعد سے وہ کھیلوں میں ہم جنس پرستی کے خلاف پھیلائے جارہے ڈر کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔ وہ اگلے ہفتہ جاپان میں ہو رہے رگبی ورلڈ کپ میں رگنی ایکسپرٹ کے طور پر نظر آئیں گے ۔

Loading...