ہوم » نیوز » عالمی منظر

سرحد پار سے کی جانے والی اسرائیلی فائرنگ میں مزید چار فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس۔ غزہ کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے کی جانے والی اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 21, 2018 02:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سرحد پار سے کی جانے والی اسرائیلی فائرنگ میں مزید چار فلسطینی شہید
اسرائیل۔ فلسطین جھڑپ: فائل فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس۔ غزہ کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے کی جانے والی اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ایک 15 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ ہزاروں مظاہرین گزشتہ کئی روز سے غزہ پٹی کی اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج میں مصروف ہیں۔


جمعہ کے روز بھی بعض مقامات پر سرحدی باڑ پر پتھراؤ کیا گیا۔ مارچ کے اختتام سے جاری اس احتجاج میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 32 ہو چکی ہے، جبکہ 16 سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

First published: Apr 21, 2018 02:10 PM IST