ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب میں ایک ہی دن چار کو سزائے موت

سعودی عرب میں آج صبح چار افراد کو سزائے موت دیدی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اسی سال ابھی تک 130 لوگوں کو سزائے موت دی چکی ہے

  • Share this:
سعودی عرب میں ایک ہی دن چار کو سزائے موت
سعودی عرب میں آج صبح چار افراد کو سزائے موت دیدی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اسی سال ابھی تک 130 لوگوں کو سزائے موت دی چکی ہے

ریاض : سعودی عرب میں آج صبح چار افراد کو سزائے موت دیدی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اسی سال ابھی تک 130 لوگوں کو سزائے موت دی چکی ہے۔قتل کے قصور وار سعودی عرب کے تین شہریوں کو یہاں کے عاصر، الباحہ اور طائف صوبوں میں پھانسی دی گئی۔وہیں نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شامی نوجوان کو بھی موت کی سزا دی گئی۔

سعودی عرب میں اس سال سزائے موت کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال یہ تعداد 88 جب کہ اس سے پہلے 2013 میں 64 تھا۔ سزائے موت کی بڑھتی ہوئی تعداد پر دنیائی حقوق انسانی کی اہم تنظیموں نے تشویش ظاہر کی ہے لیکن یہاں شرعی قانون نافذ ہے اور محکمہ انصاف میں بیشتر اہلکار مذہبی ہیں جو موت کی سزا کو مناسب مانتے ہیں۔

First published: Aug 26, 2015 07:31 PM IST