اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Israel Gaza War:اسرائیل-غزہ مزاحمت کاروں کے درمیان نازک جنگ بندی، مصر نے کی ثالثی

    Israel Gaza War: اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے کہا ہے کہ اسرائیل اور غزہ میں مقیم عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی کے حالیہ دوروں میں غزہ میں 51 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے 24 جہادی دہشت گرد گروپ سے وابستہ تھے۔

    • Share this:
      Israel Gaza War: غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان تقریباً تین روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے خاتمے کے لیے پیر کو ایک نازک جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔ اس کے بعد یہاں تشدد ختم ہو گیا۔ جنگ بندی مصر کی ثالثی کے بعد رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب عمل میں آئی۔

      اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ سال 11 روزہ لڑائی کے بعد اسرائیل اور غزہ کے عسکریت پسندوں کے درمیان یہ بدترین جھڑپ تھی۔ اسرائیل نے جنگ بندی کے نفاذ سے چند منٹ قبل علاقے میں کئی فضائی حملے کیے تھے۔ اسرائیل نے کہا کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو وہ سخت ردعمل کا اظہار کرے گا۔ اسرائیل نے جمعے کو غزہ پر حملے کیے جب کہ ایرانی حمایت یافتہ فلسطینی جہادی گروپ نے جوابی کارروائی میں اس پر سیکڑوں راکٹ داغے۔ غزہ پر حکومت کرنے والا عسکریت پسند گروپ حماس اس تنازعے سے کنارہ کش دکھائی دیتا ہے۔ اسرائیل نے جہادی گروپ کے دو اعلیٰ کمانڈروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      UAE: یو اے ای کی شہزادی نےغزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف اٹھائی آواز!

      یہ بھی پڑھیں:
      UNSC: غزہ پٹی پر لگاتار اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےطلب کیاہنگامی اجلاس

      اسرائیل کے فضائی حملوں میں27 عام شہری اور 24 عسکریت پسند ہلاک
      اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے کہا ہے کہ اسرائیل اور غزہ میں مقیم عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی کے حالیہ دوروں میں غزہ میں 51 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے 24 جہادی دہشت گرد گروپ سے وابستہ تھے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق اس لڑائی میں غزہ کے 27 شہری بھی مارے گئے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ ترجمان ران کوچاو نے کہا کہ زیادہ تر غزہ کے باشندے بھی فلسطین سے ہونے والے حملوں میں مارے گئے۔ فوج کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں دہشت گردوں نے اسرائیل کی جانب 1100 راکٹ فائر کیے جن میں سے 200 راکٹ غزہ کی پٹی کے علاقے ہی میں گرے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: