உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فرانس کے جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    پیرس۔  فرانس اور امریکی اتحادی افواج نے مشرقی شام کے حلب شہر میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے ٹھکانوں پر آج کئی فضائی حملے کئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      پیرس۔  فرانس اور امریکی اتحادی افواج نے مشرقی شام کے حلب شہر میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے ٹھکانوں پر آج کئی فضائی حملے کئے۔ چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے فرانس کی وزارت دفاع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

      وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس نے اتحادی افواج کے ساتھ مل کر داعش کے کئی ٹھکانوں پر چار رافیل فائٹر طیاروں سے بمباری کی اور داعش کے ہتھیار بنانے والے ڈپو اور کئی دیگر اہم مقامات کو تباہ کیا۔ وزارت نے کہاکہ "یہ فضائی حملے داعش کی فوجی صلاحیت کو كمزور کرنے کے لئے کئے گئے"۔

      واضح رہے کہ فرانس گزشتہ سال ستمبر میں حملے کے بعد شام میں داعش کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مہم میں شامل ہوا تھا۔

      First published: