ماسکو: فرانس نے توقعات کے مطابق شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار فائنل کھیلنے والے کروشیا کو اتوار کے روز 4-2 سے شکست دے کر 20 سال بعد 21 ویں فیفا عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔
فرانس نے 1998 میں اپنی میزبانی میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس کامیابی کے 20 سال بعد اس نے ایک بار پھر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس شکست کے ساتھ کروشیا کا اپنے اولین فائنل میں تاریخ بنانے کا خواب ٹوٹ گیا۔ کروشیا کو خودکش گول کرنے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
فرانس کا یہ دوسرا عالمی خطاب ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ دو بار عالمی اعزاز جیتنے والے ارجنٹائن اور یوراگوئے کے زمرے میں آ گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔