ہوم » نیوز » عالمی منظر

آئی ایس کے خلاف شام میں فروری تک جنگ ختم ہونے کی امید: میکرون

پیرس۔ فرانس کے صدر ایمیونل میکرون نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف چلائی جارہی مہم فروری میں ختم ہوجانی چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 18, 2017 02:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آئی ایس کے خلاف شام میں فروری تک جنگ ختم ہونے کی امید: میکرون
اسلامک اسٹیٹ: فائل فوٹو۔

پیرس۔ فرانس کے صدر ایمیونل میکرون نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف چلائی جارہی مہم فروری میں ختم ہوجانی چاہئے۔ میکرون نے ایک ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت کے دوران کہا کہ عراق میں اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف لڑائی کے بعد شام میں بھی فروری میں آئی ایس تنظیم ختم ہوجائے گی۔


میکرون نے کہا ’’عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے 9 دسمبر کو لڑائی ختم کرنے اور آئی ایس پر فتح کا اعلان کیا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ فروری کے وسط یا آخر تک ہم لوگ شام میں بھی لڑائی جیت لیں گےـ‘‘ انہو ں نے کہا کہ فرانس اب شام میں چھ برسوں سے لڑائی میں شامل رہے تمام فریقین سمیت صدر بشار الاسد کے ساتھ امن مذاکرات کرنے پر زور دے گا۔

First published: Dec 18, 2017 02:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading