فرانس میں پولیس نے دو حملہ آوروں کو مار گرایا، حملہ آوروں نے چرچ میں کئی لوگوں کو بنایا تھا یرغمال

نئی دہلی۔ فرانس پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پولیس نے شمالی فرانس کے روين میں واقع ایک چرچ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے دونوں حملہ آوروں کو مار گرایا ہے۔

Jul 26, 2016 03:39 PM IST | Updated on: Jul 26, 2016 03:41 PM IST
فرانس میں پولیس نے دو حملہ آوروں کو مار گرایا، حملہ آوروں نے چرچ میں کئی لوگوں کو بنایا تھا یرغمال

نئی دہلی۔ فرانس پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پولیس نے شمالی فرانس کے روين میں واقع ایک چرچ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے دونوں حملہ آوروں کو مار گرایا ہے۔ اس بات کی تصدیق فرانس کے ایک منسٹر نے کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ایک یرغمالی کی بھی موت ہو گئی ہے۔ بتا دیں کہ دونوں حملہ آوروں نے چاقو کی نوک پر چرچ میں لوگوں کو یرغمال بنایا تھا۔

اس سے پہلے خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے معلومات دی تھی کہ یرغمال بنائے گئے لوگوں کی تعداد چار سے چھ کے درمیان ہے۔ یرغمال بنائے گئے لوگوں میں چرچ کے پادری، دو بہنیں اور چرچ جانے والے کچھ لوگ شامل تھے۔ واقعہ فرانس کے نارمنڈی واقع چرچ سینٹ ایٹینے ڈيو روورے کا ہے۔

Loading...

سیکورٹی کے لحاظ سے پولیس نے چرچ کے ارد گرد کے راستے کو روک دیا ہے۔ میڈیکل ٹیم کو ایمبولینس سے اسٹریچر نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔

Loading...