اپنا ضلع منتخب کریں۔

    فرانس : حملہ آور نے چاقو اور راڈ سے کیا حملہ،7 افراد زخمی

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو سے حملہ کرکے سات افراد کو زخمی کرنے والے حملہ آور کو پولیس نےگرفتار کر لیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو سے حملہ کرکے سات افراد کو زخمی کرنے والے حملہ آور کو پولیس نےگرفتار کر لیا ہے۔ عدالتی ذرائع نے پیر کو یہ معلومات دی۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کئے گئے اس حملے کا دہشت گردی سے کسی طرح کا تعلق نہیں ہے۔
      ابھی تک کی تحقیقات میں اس طرح کا کوئی ثبوت یا معلومات حاصل نہیں ہوئی ہے۔

      واضح ہو کہ ملزم نے ان لوگوں پر حملہ کیا جو اسے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس نے پہلے لوہے کی راڈ سے حملہ کیا۔ اس کے بعد ملزم نے اس کا پیچھا کر رہے شخص پر لوہے کی راڈ پھینک دی۔

      راڈ پھینک کر اس نے چاقو نکال لیا اور چاقو سے حملہ کرنے لگا۔
      ذرائع نے بتایا کہ ملزم  نے سڑک پر چل رہے انجان لوگوں پر حملہ کیا۔ مزید اطلات کے مطابق، اس حملے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

      یو این آئی اور نیوز 18 کے ان پٹ کے ساتھ
      First published: