پاکستان میں آزاد کرائے گئے امریکی جوڑے کی وطن واپسی

ٹورنٹو۔ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے چنگل سے آزاد کرائے گئے کناڈائی نژاد امیریکی جوڑے کی وطن واپسی ہوگئی۔

Oct 14, 2017 05:55 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 05:55 PM IST
پاکستان میں آزاد کرائے گئے امریکی جوڑے کی وطن واپسی

کناڈائی حکومت نے کل ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ امریکی شہری کیٹلان کولمین ،ان کے کناڈائی شوہر جوشووا بوئیلے اور تین بچے اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔

ٹورنٹو۔ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے چنگل سے آزاد کرائے گئے کناڈائی نژاد امیریکی جوڑے کی وطن واپسی ہوگئی۔ کناڈائی حکومت نے کل ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ امریکی شہری کیٹلان کولمین ،ان کے کناڈائی شوہر جوشووا بوئیلے اور تین بچے اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔ طالبان کے حقانی نیٹ ورک نے اس جوڑے کو پانچ سال قبل افغانستان میں اغوا کرلیا تھا۔ یرغمال کے دوران ہی ان کے تین بچوں کی پیدائش ہوئی۔

اس فیملی کو پاکستان میں حقا نی نیٹ ورک کے گڑھ میں رکھا گیا تھا اور ان کے کل پاکستان سے باہر نکلنے کا امکان تھا۔ لیکن اس سے قبل سیکورٹی دستوں نے شمال مغربی قبائلی علاقہ میں ان کی کار کا پیچھا کرکے انہیں آزاد کرا لیا۔

Loading...

Loading...