حکومت کے فیصلے سے ناراض اداکارہ نے ایوارڈ تقریب میں اسٹیج پر ہی اتار دیئے اپنے تمام کپڑے
فرانس کی 57 سالہ اداکارہ کورین ماسرو (Corrine Masiero) نے حکومت کے ایک فیصلے کی مخالفت کرنے کے لئے ایوارڈ تقریب میں اسٹیج پر ہی اپنے سارے کپڑے اتار دیئے۔ اس ایوارڈ تقریب کا نام سیزر ایوارڈ ہے۔ اسے فرانس میں آسکر کے برابر سمجھا جاتا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 14, 2021 09:23 AM IST

حکومت کے فیصلے سے ناراض اداکارہ نے ایوارڈ تقریب میں اسٹیج پر ہی اتار دیئے اپنے تمام کپڑے
پیرس: پوری دنیا میں اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے لوگ طرح طرح کے راستے اپناتے ہیں، لیکن فرانس (France) کی ایک اداکارہ نے احتجاج کا جو راستہ اپنایا اس سے سبھی حیران رہ گئے۔ فرانس کی 57 سالہ اداکارہ کورین ماسرو (Corrine Masiero) نے حکومت کے ایک فیصلے کی مخالفت کرنے کے لئے ایوارڈ تقریب میں اسٹیج پر ہی اپنے سارے کپڑے اتار دیئے۔ اس ایوارڈ تقریب کا نام سیزر ایوارڈ ہے۔ اسے فرانس میں آسکر کے برابر سمجھا جاتا ہے۔
دراصل فرانس میں کووڈ-19 وبا (COVID-19) کے سبب سنیما گھر اور تھیئیٹر کو حکومت نے گزشتہ تین ماہ سے بند کر رکھا ہے۔ ایسے میں کئی آرٹسٹ اور فنکار پریشان ہیں۔ اس درمیان فرانس میں سوشل ڈیسٹنسنگ کے ذریعہ سیزر ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی۔ اس میں ماسرو کو بیسٹ کاسٹیوم کا ایوارڈ دینے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ اس کے لئے ماسرو فنکشن میں پہنچیں۔ وہ گدھے کے کاسٹیوم کی پوشاک پہن کر اسٹیج پر گئیں۔ ا کے نیچے انہوں نے خون سے سنی ہوئی ایک ڈریس پہنی تھی۔
ایوارڈ تقریب کے دوران ہی انہوں نے اسٹیج پر پہنچنے کے بعد اپنے سارے کپڑے اتار دیئے۔ ان کی اس حرکت سے وہاں موجود سبھی لوگ حیران رہ گئے۔ ماسرو نے اپنے جسم پر حکومت کے لئے ایک پیغام بھی لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے لکھا، ’کلچر نہیں تو فیوچر نہیں‘ (تہذیب نہیں تو مستقبل نہیں)۔
دسمبر میں بھی فرانس کے سینکڑوں فنکاروں، فلم ڈائریکٹرس، میوزیشین سمیت انڈسٹری سے منسلک دیگر لوگوں نے پیرس میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ ان سبھی کا مطالبہ تھا کہ جس طرح سے دوسرے مقام پر پابندی ہٹائی گئی ہیں، ویسے ہی فنون مراکز کے اوپر سے پابندی ہٹائی جانی چاہئے۔