ہوم » نیوز » عالمی منظر

57 سالہ اس اداکارہ نے ایوارڈ فنکشن میں اسٹیج پر ہی اتار ڈالے سارے کپڑے، جسم پر لکھا تھا یہ

فرانس کی 57 سالہ اداکارہ کورین ماسیرو (Corrine Masiero) نے حکومت کے ایک فیصلے کی مخالفت کرنے کیلئے ایوارڈ فنکشن میں اسٹیج پر ہی اپنے کپڑے اتار ڈالے۔

  • Share this:
57 سالہ اس اداکارہ نے ایوارڈ فنکشن میں اسٹیج پر ہی اتار ڈالے سارے کپڑے، جسم پر لکھا تھا یہ
فرانس کی 57 سالہ اداکارہ کورین ماسیرو (Corrine Masiero) نے حکومت کے ایک فیصلے کی مخالفت کرنے کیلئے ایوارڈ فنکشن میں اسٹیج پر ہی اپنے کپڑے اتار ڈالے۔

دنیا بھر میں اپنی مخالفت ظاہر کرنے کیلئے لوگ طرح۔طرح کے راستے اپناتے ہیں لیکن فرانس  (France) کی ایک اداکارہ نے مخالفت کا جو راستہ اپنایا اس سے سبھی حیران رہ گئے۔ فرانس کی 57 سالہ اداکارہ کورین ماسیرو  (Corrine Masiero)  نے حکومت کے ایک فیصلے کی مخالفت کرنے کیلئے ایوارڈ فنکشن میں اسٹیج پر ہی اپنے کپڑے اتار ڈالے۔ اس ایوارڈ فنکشن کا نام سیزر ایوارڈ ہے۔ اسے فرانس میں آسکر کے برابر سمجھا جاتا ہے۔


دراصل فرانس  (France) میں کووڈ (COVID-19) کے سبب سنیما گھر اور تھیئٹر کو حکومت نے گزشتہ تین ماہ سے بند کر رکھا ہے۔ ایسے میں کئی آرٹسٹ پریشان ہیں۔ اس درمیان فرانس میں سوشل ڈسٹینسگ کے ذریعے ایوارڈ فنکشن منعقد کیا گیا۔ اس میں ماسیرو کو بیسٹ کاسٹیوم کا ایوارڈ دینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ اس کیلئے ماسیرو پروگرام مین پہنچیں۔ وہ گدھے کے کاسٹیوم کی پوشاک پہن کر اسٹیج پر گئیں۔ اس کے نیچے انہوں نے خون سے سنی ایک ڈریس پہنی تھی۔


ایوارڈ فنکشن کے دوران ہی انہوں نے اسٹیج پر پہنچنے کے بعد اپنے سارے کپڑے اتار دئے۔ ان کی اس حرکت سے وہان موجود سبھی لوگ چونک گئے۔ ماسیرو نے اپنے جسم پر حکومت کیلئے ایک پیغام بھی لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا، کلچر نہیں تو فیوچر نہیں۔ ان کی پیٹھ پر ایک پیغام فرانس کے وزیر اعظم کے لئے بھی لکھا تھا۔ ماسیرو کی پیٹھ پر لکھا تھا، ہمیں ہمارا فن لوٹادو، زئین، اسی پروگرام میں پہنچے کچھ دیگر فنکاروں نے بھی حکومت سے ایسی ہی اپیل کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس وبا (COVID-19)  کے سبب گزشتہ سال دسمبر سے ہی سنیما ہال بند ہیں۔


دسمبر میں بھی فرانس کے سیکروں فنکار، فلم دائریکٹرس، میوزیشن سمیت انڈسٹری سے جرے دیگر لوگوں نے پیرس میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا تا۔ ان سبھی کی مانگ تھی کہ جس طرح سے دوسری جگہوں پر سے پابندی ہٹائی گئی ہیں ویسے ہی فن مراکز سے بھی ہٹائی جانی چاہئیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 17, 2021 01:11 PM IST