ہوم » نیوز » عالمی منظر

فرانس کی فوج کی بڑی کارروائی، القاعدہ کے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، 4 گرفتار

France Airstrike in Mali: فرانس کی ایئر اسٹرائیک میں القاعدہ (Al-Qaeda) کے 50 سے زیادہ دہشت گرد (Terrorist) مارے گئے ہیں۔ اس حملے کے بعد چار دہشت گرد گرفتار بھی کئے گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 03, 2020 07:49 PM IST
  • Share this:
فرانس کی فوج کی بڑی کارروائی، القاعدہ کے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، 4 گرفتار
فرانس کی فوج کی بڑی کارروائی، القاعدہ کے 50 جنگجو ہلاک کئے، 4 گرفتار

پیرس، 3 نومبر (اسپوتنک) فرانسیسی فوجی دستوں نے منگل کے روز مالی میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، جس میں 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پرلی نے کہا کہ فرانسیسی اسپیشل فورس نے فوجی کارروائی میں 50 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ فلورنس پرلی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ "30 اکتوبرکو بارکھان سکیورٹی فورس نے فوجی کارروائی شروع کی، جس میں 50 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گيا اور حملے کے دوران ان کے سامان اور اسلحہ ضبط کرلئے گئے"۔

انہوں نے کہ کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کو اس سے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں فرانس نے سواحل کے علاقے میں دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے خصوصی آپریشن شروع کیا تھا۔ جی 5 سواحلی کے قیام کے بعد یہ مہم 2017 میں دوبارہ شروع کی گئی تھی۔ جی 5 میں افریقی یونین کی حمایت یافتہ 5000 فوجی شامل ہیں۔ اس گروپ میں برکینا فاسو، چاڈ، مالی، موریتانیا اور نائجر شامل ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 03, 2020 07:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading