رافیل جنگی جہاز بنانے والی کمپنی کے مالک اولیویئر کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت
اولیویئر چھٹیاں منانے کیلئے گئے تھے ۔ اسی دوران ان کا پرائیویٹ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا اور ان کی موت ہوگئی ۔ اولیویئر کی موت پر فرانس کے صدر نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 08, 2021 08:48 AM IST

رافیل جنگی جہاز بنانے والی کمپنی کے مالک اولیویئر کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت
فرانس کے ارب پتیوں میں سے ایک اور رافیل جنگی جہاز بنانے والی کمپنی کے مالک اولیویئر کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت ہوگئی ہے ۔ اولیویئر فرانس کی پارلیمنٹ کے رکن بھی تھے ۔ اولیویئر چھٹیاں منانے کیلئے گئے تھے ۔ اسی دوران ان کا پرائیویٹ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا اور ان کی موت ہوگئی ۔ اولیویئر کی موت پر فرانس کے صدر نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
فرانس کے صدر نے ٹویٹر پر لکھا : اولیویئر فرانس سے پیار کرتے تھے ۔ انہوں نے صنعت کار ، مقامی الیکشن افسر ، قانون ساز اور فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر ملک کی خدمت کی ۔ ان کی ناگہانی موت ایک بہت بڑا خسارہ ہے ۔ ان کے کنبہ اور اہل خانہ کے تئیں تعزیت ۔
French billionaire politician Olivier Dassault killed in helicopter crash: Reuters
— ANI (@ANI) March 7, 2021
اولیویئر فرانس کے صعنت کار اور اربوں کی دولت کے مالک سرج دی سالٹ کے بڑے بیٹھے تھے ۔ ان کی کمپنی میں رافیل جنگی جہاز تیار کئے جاتے ہیں ۔ فرانس کی پارلیمنٹ کا رکن بننے کے بعد انہوں نے سیاسی وجوہات اور مفادات کے کسی بھی ٹکراو سے بچنے کیلئے کمپنی کے بورڈ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا ۔
سال 2020 فوربس کی سب سے امیر لوگوں کی فہرست میں اولیویئر کو اپنے دو بھائیوں اور بہن کے ساتھ 361 واں مقام ملا تھا ۔