ہوم » نیوز » عالمی منظر

فرانس : قرآن کریم میں قتال سے متعلق آیتوں کو حذف کرنے کا مطالبہ ، سابق صدر سمیت 300 افراد نے لکھا کھلا خط

خیال رہے کہ کا فرانسیسی روزنامے لی پیرسین میں ایک خط شائع ہوا ہے جس کا عنوان "مینی فیسٹو اگینسٹ دی نیو اینٹی سیمٹزم" ہے ۔

  • Share this:
فرانس : قرآن کریم میں قتال سے متعلق آیتوں کو حذف کرنے کا مطالبہ ، سابق صدر سمیت 300 افراد نے لکھا کھلا خط
فوٹو : اے پی

فرانس کے سابق صدر نیکولا سارکوزی اور سابق وزیراعظم مینول والس سمیت متعدد شخصیات کے ذریعہ کھلا خط لکھ کر قرآن کریم میں حذف کے مطالبہ پر مسلمانوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ خیال رہے کہ کا فرانسیسی روزنامے لی پیرسین میں ایک خط شائع ہوا ہے جس کا عنوان "مینی فیسٹو اگینسٹ دی نیو اینٹی سیمٹزم" ہے ۔ اس میں مذموم مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’’قرآن مجید کی جن آیات میں یہود ، عیسائیوں اور بے دین ملحدوں کے قتل کا کہا گیا ہے،انھیں حذف کردیا جائے‘‘۔اس خط پر نکولس سرکوزی سمیت فرانس کی تقریبا 300 اہم شخصیات نے دستخط کئے ہیں۔

پریس ٹی وی ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق خط کے شائع ہونے کے فورا بعد ہی اس کی شدید تنقید شروع ہوگئی ہے۔ فرانس میں مساجد کے ائمہ نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کی وجہ سے یوروپی ممالک میں مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق مصر کی قدیم دانش گاہ جامعہ الازہر کے نائب نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قرآن کسی کے ایسے ہی ناحق قتل کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ وہ ظالموں اور جابروں کے خلاف دفاعی لڑائی کا حکم دیتا ہے۔ نائب شیخ الازہر نے وقفے وقفے سے اس طرح کے بے تکے اور لایعنی مطالبات پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں ایسی آیات نہیں ہیں جن میں کسی فردکو اس کے کسی جرم کی پاداش کے بغیر قتل کا حکم دیا گیا ہو بلکہ قرآن میں کسی اور شخص کو ناحق قتل کرنے والے اور ہتھیار اٹھانے والے حربی کے قتل کا حکم دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر دوسروں کو ان آیات کی سمجھ نہیں آتی ہے تو اسلام اس کا ہرگز بھی ذمے دار نہیں ہے۔

مصر کے دارالافتاء سے وابستہ اسلام فوبیا پر نظر رکھنے والی رصدگاہ نے بھی فرانسیسی شخصیات کے اس مطالبے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ’’ گاہے گاہے یورپ میں بعض لوگوں کی جانب سے اس طرح کے مطالبات سامنے آتے رہتے ہیں ،یہ مسلمانوں کے خلاف حملوں کا موجب بنتے ہیں اور فرانسیسی عوام کے درمیان بھی ایک نیا تنازع پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں ‘‘ ۔

First published: May 01, 2018 12:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading