ہوم » نیوز » عالمی منظر

مغربی ممالک کے بعد حجاب اوربرقع پرپابندی لگانے والا پہلا مشرقی ملک بناسری لنکا

مغربی ممالک کے بعد حجاب اوربرقع پرپابندی لگانے والا پہلا مشرقی ملک بناسری لنکا

  • Share this:
مغربی ممالک کے بعد حجاب اوربرقع پرپابندی لگانے والا پہلا مشرقی ملک بناسری لنکا
علامتی تصویر

سری لنکا حجاب اوربرقع پرپابندی لگانے والا پہلا مشرقی ملک بن گیاہے۔ گزشتہ رات سری لنکا حکومت نے 29، اپریل 2019 سے ریاست کے تمام مقامات پرچہرے چھپانے اور برقعہ پہننے پرپابندی لگادی ہے۔ سری لنکا کابینہ نے ایسٹرکے موقع پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ملک بھرمیں حجاب اوربرقع پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تھی۔ جس کے بعد سری لنکا کے صدر نے احکامات جاری کرتے ہوئے ملک بھرمیں آج سے حجاب اوربرقع پرپابندی لگادی ہے۔ ان احکامات میں بتایاگیاہے کہ سری لنکا میں عوام کوتحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے چہرہ چھپانے اور برقع پہننے پرپابندی لگانے کا فیصلہ لیاگیاہے ۔


واضح رہے کہ 21 اپریل کوایسٹرکے موقع پرسری لنکا میں آٹھ سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے ۔ جس میں 253 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ 26 اپریل کو پولیس کی تلاشی مہم کے دوران ہوئی فائرنگ میں چھ بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔


banned

First published: Apr 29, 2019 08:31 AM IST