Fuel Price hike in Pakistan: پاکستان میں تیل کی بڑھتی قیمتوں سے لوگ بے حال، گدھاگاڑی رکھنے کی ان ملازمین نے مانگی اجازت
پٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافے سے پاکستان کی عوام بے حال۔
Fuel Price hike in Pakistan: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ کراچی کے سینٹرل ضلع میں پرانی سبزی منڈی کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔
Fuel Price hike in Pakistan: پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لوگ بے حال ہیں۔ پیٹرو کیمیکل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ایک ملازم نے گدھا گاڑی رکھنے کی اجازت مانگی ہے۔ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو بھیجے گئے خط میں راجہ آصف اقبال نے کہا کہ مہنگائی نے نہ صرف غریب بلکہ متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔ اس نے سی اے اے پارکنگ میں گدھا گاڑی لانے کی اجازت مانگی ہے۔ معلوم ہوکہ ایک ہفتے بعد جمعہ کو حکومت نے ایندھن کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔
پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق، سول ایوی ایشن اتھارٹی (Civil Aviation Authority, CAA) کے ڈائریکٹر جنرل کو لکھے گئے خط میں راجہ آصف اقبال (Raja Asif Iqbal) نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔ راجہ آصف اقبال 25 سال سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ(Islamabad International Airport) پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
راجہ آصف اقبال نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سے سی اے اے پارکنگ میں گدھا گاڑی (donkey cart)لانے کی اجازت مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ کی سہولت بند کر دی ہے۔ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کا استعمال ناممکن بنا دیا ہے اس لیے عاجزانہ درخواست ہے کہ مجھے میری گدھا گاڑی کو ایئرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔
ناراض پاکستانیوں کا پٹرول پمپ پر حملہ
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ کراچی کے سینٹرل ضلع میں پرانی سبزی منڈی کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔ لوگوں نے پیٹرول پمپ پر پتھراؤ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ ناگن چورنگی میں بھی مظاہرے ہوئے۔ لاڑکانہ میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے حال ہی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔