உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ویڈنگ فوٹوشوٹ کے دوران دلہن نے کردی ایسی حرکت ، دیکھ کر لوگوں نے کہا : اب دولہا بھول کر بھی تصویر نہیں کھینچوائے گا

    Funny Wedding Photoshoot: انسٹاگرام پر ایک ویڈنگ فوٹوشوٹ کا ویڈیو وائرل (Viral video of wedding photoshoot) ہورہا ہے ، جس کو دیکھ کر آپ ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ دیکھئے ایک دلہن نے مستی کے موڈ میں آکر دولہے اور فوٹوگرافر کے ساتھ کیا کیا ؟

    Funny Wedding Photoshoot: انسٹاگرام پر ایک ویڈنگ فوٹوشوٹ کا ویڈیو وائرل (Viral video of wedding photoshoot) ہورہا ہے ، جس کو دیکھ کر آپ ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ دیکھئے ایک دلہن نے مستی کے موڈ میں آکر دولہے اور فوٹوگرافر کے ساتھ کیا کیا ؟

    • Share this:
      آپ نے سوشل میڈیا پر کئی لوگوں کے ویڈنگ فوٹوشوٹ دیکھے ہوں گے ، جنہیں دیکھ کر شاید آپ کی بھی یہ خواہش ہوگی کہ کاش آپ کی شادی میں بھی ایسا ہی فوٹوشوٹ ہوجائے ، لیکن اب ایک ایسے فوٹوشوٹ کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس کو دیکھ کر آپ ہنسیں گے تو ضرور ، لیکن یہ کہیں گے کہ اس سے اچھا تو ہم فوٹوشوٹ ہی نہ کرائیں ۔

      دراصل انسٹاگرامر پر @hepgul5 کے یوزر نام سے بنے اکاونٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا ہے ، جس میں ایک خوبصورت ویڈنگ گاون پہنے دلہن اپنے دولہے کے ساتھ ایک پانڈ پر بنے لکڑی کے پلیٹ فارم پر کھڑی ہوئی ہے اور تھوڑی ہی دور فوٹوگرافر ایک لڑکی کے ساتھ کھڑا ہوا ہے ۔ دونوں تصویروں کیلئے پوز دینے کی کوشش کررہے ہیں ، لیکن شاید فوٹوگرافر کو ان کا پوز پسند نہیں آتا ہے ، اس لئے وہ خود دولہا اور دلہن کے پاس آکر انہیں ایک رومانٹک پوز بتانے کا فیصلہ کرتا ہے ۔ اس کے بعد فوٹوگرافر ان دونوں کے پاس آتا ہے اور دولہے کا ہاتھ پکڑ کر پوز بنانے لگتا ہے ، لیکن تبھی دلہن کا مستی کرنے کا موڈ ہوتا ہے اور وہ فوٹوگرافر اور اپنے دولہے کو پانی میں دھکا دیدیتی ہے اور پھر خود زور زور سے ہنسنے لگتی ہے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by hepgul5 (@hepgul5)





      آپ کو بتادیں کہ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگ اپنی ہنسی نہیں روک پارہے ہیں ۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس نے دولہے کے کپڑے خراب کرکے اچھا نہیں کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا لڑکی کے ساتھ ہوتا تو اس کو بہت برا لگتا ہے ۔ وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ فوٹوگرافر اپنا کیمرہ دور کھڑی لڑکی کو پکڑا کر آگیا تھا ۔ لوگ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کمنٹ سیکشن میں ہنسنے والی ایموجیز کمنٹ کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: