ہوم » نیوز » عالمی منظر

جی-7 گروپ کے ممالک روس کے خلاف متحد

ٹورنٹو۔ جی -7 ممالک کے وزراء خارجہ نے روس کے رویہ کے خلاف متحد ہونے کے ساتھ ہی بات چیت کے لئے دروازے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 23, 2018 02:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جی-7 گروپ کے ممالک روس کے خلاف متحد
روسی صدر ولادیمیر پوتن: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

ٹورنٹو۔ جی -7 ممالک کے وزراء خارجہ نے روس کے رویہ کے خلاف متحد ہونے کے ساتھ ہی بات چیت کے لئے دروازے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکہ کے سینئر افسر نے کل یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزراء خارجہ کے اجلاس میں روس، ایران اور شمالی کوریا کے معاملہ پر بات چیت کی گئی اور وینزویلا اور میانمار میں سیاسی ایشوز پر بھی غور وخوض کیا گیا۔


امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہاں پہلے دن کے اجلاس کے ختم ہونے پر بتایا’’روس کے رویے پر جی -7 گروپ نے متفقہ طور سے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے‘‘۔ سینئر افسر نے کہا "روس کے ساتھ مذاکرات کے لئے جی -7 گروپ کے ارکان کے دروازے کھلے ہیں جبکہ ہم روس کو ان کی سرگرمیوں اور دوسرے ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے ان کی کوششوں کے لئے اسے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں‘‘۔


انہوں نے کہا "ہم انہیں کہہ رہے ہیں، اگر تم اپنے آپ کو طاقتور ملک مانتے ہو تو ہمارے ساتھ مل کر کام کرو۔" جرمنی کے وزیر خارجہ هیكو ماس نے شام کے بحران کا حل نکالنے میں روس سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا-’’ہم جانتے ہیں کہ شام کے بحران کا حل روس کے بغیر نہیں ہو سکتا‘‘۔

First published: Apr 23, 2018 02:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading