اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کے کوئٹہ شہر میں گیس کے اخراج کے واقعات ۔16 لوگوں کی موت

    پاکستان کے کوئٹہ شہر میں گیس کے اخراج کے واقعات ۔16 لوگوں کی موت (علامتی تصویر)

    پاکستان کے کوئٹہ شہر میں گیس کے اخراج کے واقعات ۔16 لوگوں کی موت (علامتی تصویر)

    ایک الگ واقعہ میں کوئٹہ کے ایک دیگر علاقے میں کمرے میں گیس بھر جانے سے ایک پولیس سب انسپکٹر کی موت ہوگئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Quetta
    • Share this:
      پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے کوئٹہ شہر میں گزشتہ ایک ہفتہ میں گیس اخراج کے واقعات میں بچوں سمیت کم از کم 16 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔

      پولیس نے بتایا کہ بدھ کو کوئٹہ کے کلی بڑے زائی علاقے میں گیس اخراج کی وجہ سے مٹی کی دیواروں والے گھر کے اندر ہوئے دھماکوں کے بعد ایک خاندان کے چار بچوں کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں دو خواتین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ ب چے سو رہے تھے جب کمرے میں گیس بھر گئی اور دھماکہ ہوگیا، جس سے گھر کی دیواریں گر گئیں۔

      ایک الگ واقعہ میں کوئٹہ کے ایک دیگر علاقے میں کمرے میں گیس بھر جانے سے ایک پولیس سب انسپکٹر کی موت ہوگئی۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ گزشتہ ہفتہ سے روزانہ کی بنیاد پر کئی معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں ایک درجن سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور درجنوں لوگ اپنے گھروں سے گیس اخراج کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر گیس لوڈ شیڈنگ اور کم دباو کی وجہ سے اخراج ہوا ہے۔

      خبروں کے مطابق، گیس لوڈ شیڈنگ اور لیکیج کے مسائل صرف بلوچستان کے اس کوئٹہ شہر میں ہی نہیں بلکہ آس پاس کے علاقوں جیسے زیارت اور قلات میں بھی پیش آئے ہیں۔ بلوچستان اس وقت گزشتہ ایک مہینے سے شدید سردی کی چپیٹ میں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ’امریکہ، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعمیری دوستی و مصروفیت کا خواہاں‘ مسئلہ کشمیر....

      یہ بھی پڑھیں:

      بتادیں کہ پورے پاکستان میں ایک ساتھ بجلی کی سپلائی بند ہونے سے کہرام مچا ہوا ہے۔ کراچی کے بندرگاہی شہر میں بلیک آؤٹ کے دوران موٹرسائیکلیں رہائشی علاقے سے گزر رہی ہیں۔ پاکستان کی بجلی بحال ہونے میں 72 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ یعنی پڑوسی ملک میں 3 دن تک اندھیرا چھایا رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کا 90 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے جب کہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصے بجلی سپلائی سے متاثر ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: