ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیر اعظم مودی کا چندہ مستر د کرنے کی خبر غلط: بلقیس ا يدھی

نئی دہلی / کراچی۔ تقریبا ڈیڑھ دہائی پہلے غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان چلی جانے والی گونگی بہری لڑکی گیتا کی پرورش و پرداخت کرنے والی سماجی فلاحی تنظیم 'ايدھي فاؤنڈیشن' کی بانی بلقیس بانو ا يدھي نے آج میڈیا میں آنے والی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے د یئے گئے ایک کروڑ روپے چندہ کی رقم لینے سے انکار کردیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 27, 2015 11:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر اعظم مودی کا چندہ مستر د کرنے کی خبر غلط: بلقیس ا يدھی
نئی دہلی / کراچی۔ تقریبا ڈیڑھ دہائی پہلے غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان چلی جانے والی گونگی بہری لڑکی گیتا کی پرورش و پرداخت کرنے والی سماجی فلاحی تنظیم 'ايدھي فاؤنڈیشن' کی بانی بلقیس بانو ا يدھي نے آج میڈیا میں آنے والی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے د یئے گئے ایک کروڑ روپے چندہ کی رقم لینے سے انکار کردیا ہے۔

نئی دہلی / کراچی۔ تقریبا ڈیڑھ دہائی پہلے غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان چلی جانے والی گونگی بہری لڑکی گیتا کی پرورش و پرداخت کرنے والی سماجی فلاحی تنظیم 'ايدھي فاؤنڈیشن' کی بانی بلقیس بانو ا يدھي نے آج میڈیا میں آنے والی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے د یئے گئے ایک کروڑ روپے چندہ کی رقم لینے سے انکار کردیا ہے۔


وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج کہا کہ فاؤنڈیشن کی طرف سے چندہ کی رقم لوٹا ئے جانے کی خبریں ملنے پر انہوں نے فوری طور پر محترمہ بلقیس بانو ا يدھي سے رابطہ کیا جنہوں نے ان خبروں کی تردید کی۔ محترمہ ا يدھي نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کی طرف سے دیئے گئے گرانٹ کی رقم کو پوری عاجزی سے قبول کرتی ہیں۔


واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی اخبار ڈان نے خبر دی تھی کہ فاؤنڈیشن نے مسٹر مودی کی جانب سے دیا گیا ایک کروڑ روپے کا گرانٹ آج مسترد کردیا ہے۔ اخبار نے ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان انور کاظمی کے حوالے سے کہاکہ"عبد الستارا يدھي نے مسٹر مودی كا شکریہ قبول کرتے ہوئے ان کی طرف سے دی جا نے والی مالی امداد لینے سے عاجزی سے انکار کر دیا ہے"۔


مسٹر مودی نے گزشتہ روز گیتا کے وطن واپس لوٹنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کی حوصلہ افزائي کے لئے یہ امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔ گیتا کے دہلی پہنچنے کے بعد میں مسٹر مودی نے ٹویٹر پر کہا کہ انہیں گیتا کے ساتھ کچھ وقت گزار کر اچھا لگا. انہوں نے کہا کہ گیتا کی مکمل نگہداشت رکھنے پر ا يدھي خاندان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ وہ ہمدردی اور محبت کے نمونے ہیں۔ا يدھي خاندان نے جو کیا، اس کی کوئی قیمت نہیں اداكي جا سکتی ہے۔

First published: Oct 27, 2015 11:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading