ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیپال میں عام انتخابات نومبر میں ہوں گے

کاٹھمنڈو۔ نیپال میں عام انتخابات 26 نومبر کو ہوں گے۔ حکومت نیپال نے آج بتایا کہ جنرل الیکشن سے ملک میں 239 سال پرانی تانا شاہی کے خاتمے اور ایک دہائی کی خانہ جنگی کے بعد جمہوریت کے قیام کا تلاطم خیزاب ختم ہونے کی امید ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 22, 2017 07:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیپال میں عام انتخابات نومبر میں ہوں گے
نیپال کی پارلیمنٹ: فائل فوٹو

کاٹھمنڈو۔ نیپال میں عام انتخابات 26 نومبر کو ہوں گے۔ حکومت نیپال نے آج بتایا کہ جنرل الیکشن سے ملک میں 239 سال پرانی تانا شاہی کے خاتمے اور ایک دہائی کی خانہ جنگی کے بعد جمہوریت کے قیام کا تلاطم خیزاب ختم ہونے کی امید ہے۔ جنرل الیکشن کے انعقاد کی تاریخ نیپال کے 2015 میں نافذ ہونے والے نئے جمہوری آئین کے مطابق طے کی گئی ہے، جس میں نئے سال کے 21 جنوری سے پہلے نئی حکومت تشکیل دینے کی بات کہی گئي ہے۔


وزیر قانون یاگیہ بہادر تھاپا نے اس سلسلے میں کابینہ کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں نیپالی عوام اپنے جمہوری حقوق کا جشن منائيں گے۔ انہوں نے رائٹر سے کہا کہ " اس میں کوئي شک نہيں کہ نیپال میں یہ بڑا جمہوری فیسٹول ہونے جا رہا ہے"۔ سات ریاستوں کا اسمبلی الیکشن بھی عام انتخابات کے ساتھ ہوگا۔


First published: Aug 22, 2017 07:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading