ہوم » نیوز » عالمی منظر

جنرل پرویزمشرف اورڈاکٹر فاروق ستار نہیں لڑسکیں الیکشن، کاغذاتِ نامزدگیاں مسترد

سابق صدرِ پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے آئندہ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

  • Share this:

اسلام آباد: سابق صدرِ پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے آئندہ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

ریٹرننگ افسرنے سابق آرمی چیف اور اے پی ایم ایل کے سربراہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیئے جن کی منظوری پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے مشروط تھی۔ ڈاکٹر فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اورریٹرننگ افسرکے مطابق کاغذاتِ نامزدگی میں انہوں نے دونوں مقدمات چھپائے اوراپنی مفروری کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس بہر حال کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہے۔

سابق صدر نے آئندہ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کی نشست این اے 1 چترال سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔

یاد رہے کہ 7 جون کو سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف ریٹائر جنرل پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کےخلاف درخواست کی سماعت میں سابق صدرکووطن واپس بلاتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی منطور کرلئے گئے۔
First published: Jun 19, 2018 08:12 PM IST