پاکستان کے جنرل باجوہ نے میٹنگ کے دوران عمران خان کو کہا تھا’پلے بوائے‘، سابق پاک پی ایم کا دعویٰ
پاکستان کے جنرل باجوہ نے میٹنگ کے دوران عمران خان کو کہا تھا’پلے بوائے‘، سابق پاک پی ایم کا دعویٰ
عمران خان نے نئے سال کے پہلے دن ملک کی فوج اور سابق حکمرانوں پر حملے کیے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ’اسٹیبلشمنٹ‘ میں جو ڈھانچہ بنایا، وہی ابھی بھی کام کررہا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقیدی حملہ کیا ہے۔ پیر کو لاہور واقع اپنی قیام گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پارٹی کے صدر خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے اپچھلے سال تحریک عدم اعتماد کے ذریعے آئینی عہدے سے ہٹانے سے پہلے ان کی آخری میٹنگ کے دوران انہیں ’پلے بوائے‘ کہا تھا۔ اپنے مبینہ آڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی صدر نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانو کو فحش آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے کیا پیغام دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس طرح کے آڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے پاک فوج کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔
بتادیں کہ کرکٹ سے سیاست میں آنے والے عمران خان کے حال ہی میں تین مبینہ آڈیو کلپس لیک ہوئے ہیں۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آڈیو کلپس اصلی ہیں اور آنے والے دنوں میں خان صاحب کے ایسے ویڈیو کلپس منظر عام پر آسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:
عمران خان نے نئے سال کے پہلے دن ملک کی فوج اور سابق حکمرانوں پر حملے کیے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ’اسٹیبلشمنٹ‘ میں جو ڈھانچہ بنایا، وہی ابھی بھی کام کررہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ڈھانچہ ملک میں قانون کا راج نہیں چاہتا ہے۔ عمران یہیں تک نہیں رُکے۔ انہوں نے سابق فوجی تاناہ شاہ جنرل پرویز مشرف کو بھی گھیرے میں لیا اور الزام لگایا کہ جنرل مشرف نے دہشت گردی کی فروخت کر کے کروڑوں ڈالر کمائے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سابق وزیراعظم کے تازہ بیان کو بین الاقوامی دنیا میں اس بات کی تصدیق کے طور پر دیکھا جائے گا کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرتا رہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔