Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    جینوا مذاکرات معاہدے کے بغیر ختم، آئندہ مرحلے کی بات چیت جنوری میں: اقوام متحدہ

    دبئی۔ جنگ زدہ ملک یمن کے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے جینوا میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگئے ۔

    • UNI
    • Last Updated: Dec 21, 2015 12:49 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    جینوا مذاکرات معاہدے کے بغیر ختم، آئندہ مرحلے کی بات چیت جنوری میں: اقوام متحدہ
    اقوام متحدہ: فائل فوٹو

    دبئی۔  جنگ زدہ ملک یمن کے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے جینوا میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگئے ۔یمن میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ اسماعیل ولد شیخ احمد نے امن مذاکرات ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں شامل دونوں فریقون کے نمائندوں بات چیت کے مسودہ پر اتفاق کرلیا ہے اور آ گے کی منصوبہ بندی تیار کرنے کے لئے 14 جنوری کو دوسرے دور کی بات چیت کی جائے گی۔ تاہم، انہوں نے آئندہ بات چیت کے مقام کا تعین نہیں کیا۔


    انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان مثبت بات چیت ہونے کی توقع تھی لیکن گزشتہ دنوں عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔ شمالی یمن میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوجی دستوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی سرحد کے قریب شمال مغربی یمن میں سرکاری فوجی دستوں اور حوثی باغیوں کے درمیان تازہ لڑائی میں کم سے کم 68 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کی سرحد سے متصل علاقے میں جنگ چھڑنے کے بعد سعودی اتحاد کے طیاروں نے بھی بمباری کی ہے۔


    جینوا میں اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جینوا میں دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں جاری تھی، لیکن عین وقت پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے تلخی پیدا ہوئی ، جس کی وجہ سے مذاکرات ختم کردیئے گئے۔

    First published: Dec 21, 2015 12:48 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading