Pakistan News: پاکستان پہنچتے ہی جرمنی کی وزیر خارجہ کو ہوا کورونا، یونان اور ترکیہ کا دورہ رد
Pakistan News: پاکستان پہنچتے ہی جرمنی کی وزیر خارجہ کو ہوا کورونا، یونان اور ترکیہ کا دورہ رد (AP)
German Foreign Minister Pakistan Visit: جرمن وزیر خارجہ نے دوپہر کے کھانے کے موقع پر محسوس کیا کہ وہ ذائقہ کی حس کھوچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ وزارت نے بتایا کہ انہوں نے صبح اینٹیجن ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا تھا ۔
برلن/اسلام آباد : جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے منگل کو پاکستان میں کووڈ 19 سے متاثر پائے جانے کے بعد اپنا تین ملکوں کا غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا۔ پاکستان کے اپنے دو روزہ پہلے دورے پر منگل کو پہنچی بیئر باک نے اسلام آباد میں اپنے ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس کے فوراً بعد جانچ کرنے پر وہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئیں۔
دراصل جرمن وزیر خارجہ نے دوپہر کے کھانے کے موقع پر محسوس کیا کہ وہ ذائقہ کی حس کھوچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ وزارت نے بتایا کہ انہوں نے صبح اینٹیجن ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا تھا ۔ بیئر باک کو پاکستان کے بعد یونان اور ترکیہ (ترکی) کا سفر کرنا تھا۔ وزارت نے کہا کہ ان کی سبھی سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اس سے قبل بیئر باک نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں بھٹو نے ایک بار پھر کشمیر کا راگ الاپا ۔ بھٹو نے کہا کہ ہندوستان کے اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے کشمیر میں حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں، جو مسلم اکثریت کو حاشیے پر رکھ کر غیر قانونی اقدامات کے ذریعے انہیں اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کرتی ہیں۔ بیئرباک نے 2021 میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی پر اتفاق رائے قایم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور دونوں طرف سے کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بلاول نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر ہے۔
بتادیں کہ ہندوستان ۔ پاکستان سے بارہا کہہ چکا ہے کہ جموں و کشمیر اس کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ ہندوستان نے پاکستان کو حقیقت تسلیم کرنے اور ہندوستان مخالف پروپیگنڈا بند کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔